نئی دہلی :(ایجنسی)
آج کے دور میں عام طور پر ہر کسی کے اسمارٹ فون میں انٹرنیٹ کنکشن ہوتا ہے لیکن زیادہ تر لوگ گھر کے لیے وائی فائی استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ حالانکہہمیں وائی فائی سے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ ملتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہیکرز کے لیے لوگوں کو دھوکہ دینے کا یہ ایک آسان طریقہ بھی ہے۔ آج ہم آپ کو پانچ ایسے ہی ٹپس بتانے جا رہے ہیں، جن پر عمل کر کے آپ اپنا وائی فائی کنکشن ہیکرز سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، ورنہ آپ کو کافی لمبا چنا لگ سکتا ہے ۔
ایک بار جب آپ کے گھر میں وائی فائی انسٹال ہوجائے تو سب سے پہلے اس کا پاس ورڈ تبدیل کریں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کمپنی کی جانب سے سیٹ کیا گیا پاس ورڈ کافی بیسک اور آسان ہو تا ہے اور ایسے میں وائی فائی سیٹ اپ کے بعد آپ کو ایک مشکل پاس ورڈ سیٹ کرنا چاہیے جسے آسانی سے ہیک نہیں کیا جاسکے۔
ہیکنگ اور وائرس سے بچنے کے لیے پاس ورڈ کے ساتھ اپنے نیٹ ورک کا نام بھی تبدیل کریں۔ نیٹ ورک کو بالکل نیا دیں، یعنی SSID دیںجو آپ کا نام، آپ کی لوکیشن یا پھر ایسی کوئی دوسری عام جانکاری نہ ہو ۔
آپ کو بتادیں کہ ڈیفالٹ سیٹنگز کی وجہ سے بعض اوقات آپ کا وائی فائی راؤٹر ہارڈ ڈرائیوز کو انٹرنیٹ سےکنکٹ کرنے کی اجازت دے دیتا ہے ۔ اسے ریموٹ ایکسس کہتے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ وائی فائی کی سیٹنگ میں جاکر ریموٹ ایکسس کو بند کریں کیونکہ یہ وائرل اٹیک کا ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے ۔
جس طرح آپ وقتاً فوقتاً اپنے اسمارٹ فون کے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں، اسی طرح آپ کو اپنے وائی فائی راؤٹر کے آپریٹنگ سسٹم کو بھی اپ ڈیٹ کرنا چاہیے۔ نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ، آپ کے وائی فائی کو نئی سیکورٹی اپ ڈیٹس اور خصوصیات ملتی ہیں جو صرف آپ کے لیے ہی اچھی ثابت ہوتی ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو خودکار اپ ڈیٹس کا آپشن بھی آن کر سکتے ہیں۔
ضروری نہیں کہ آپ اپنا وائی فائی ہر وقت آن رکھیں۔ جب آپ کو انٹرنیٹ کی ضرورت نہ ہو، جب آپ سونے جا رہے ہوں یا جب آپ گھر سے باہر ہوں تو اپنا وائی فائی بند کرنا نہ بھولیں۔ اس طرح آپ ہیکرز اور وائرس کے حملے سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔







