اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا 2024 انٹرایکٹو اے آئی کا سال ہو گا؟

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:نک مارٹن

ایک سال قبل تک  بہت کم لوگوں نے Chat GPT اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چیٹ بوٹس Bard اور Llama کے بارے میں سنا تھا، جنہوں نے دنیا کوبہت زیادہ کارآمد بنانے کا وعدہ کیا ہے لیکن یہ ممکنہ طور پر لاکھوں لوگوں کو ملازمت سے محروم کر سکتے ہیں۔ ان اے آئی معاونین نے دنیا بھر کے صارفین کو ایسا مواد تیار کرنے میں مدد فراہم کی ہے، جو اکثر انسانوں کو اپنے طور پر تیار کرنے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔
چیٹ بوٹس لاکھوں لوگوں کی مدد کرتے ہیں لیکن مختلف زبانوں کے بڑے ماڈلز کی ناقابل یقین طاقت کے حامل ہونے کے باوجود  ان چیٹ بوٹس کی صلاحتیں ابھی محدود ہیں۔  ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ چیٹ بوٹس انٹرنیٹ پر ایسا مواد تیار کر رہے ہیں، جو چربہ سازی ہے اور اکثر ناقص ہوتا ہے۔ یہ حقائق بیان کرنے میں غلطیاں کرتے ہیں یا سیاسی اور نسلی تعصب کو ظاہر کرتے ہے۔
ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ ماہ اپنے اے آئی اسسٹنٹ کے بیٹا لانچ کے ساتھ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ Grok کے نامی اس اے آئی اسسٹنٹ کو ”حسِ مزاح‘‘ اور ”باغیانہ انداز‘‘کے لیے جانا جاتا ہے حالانکہ اس پر سیاسی تعصب کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔  اب جیسے جیسے عالمی سطح پر دسیوں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ مصنوعی ذہانت کا میدان زیادہ مسابقتی ہوتا جا رہا ہے، ٹیک انڈسٹری کے کرتا دھرتا اس ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔
گوگل ڈیپ مائنڈ کے شریک بانی مصطفیٰ سلیمان کا ماننا ہے کہ اے آئی معاونین کا مستقبل ان کی انسانوں کے ساتھ جدید طریقے سے بات چیت کرنے کی صلاحیت پر ہو گا۔ سلیمان نے ستمبر میں جریدے ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کو بتایا،” اے آئی کی تیسری لہر انٹرایکٹو مرحلہ ہو گا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک طویل عرصے سے شرط رکھی ہے کہ بات چیت مستقبل کا انٹرفیس ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ صرف بٹن پر کلک کرنے اور ٹائپ کرنے کے بجائے، آپ اپنے اے آئی اسسٹنٹ سے بات کرنے جا رہے ہیں۔‘‘
مصنوی ذہانت میں کم ہوتی مصنوعیت
انٹرایکٹو اے آئی انسانوں کو اپنے  چیٹ بوٹ کے ساتھ بھرپور بات چیت کرنے کی اجازت دے گا۔ جبکہ ایمیزون کے الیکسا جیسے سسٹم سادہ کمانڈز کا جواب دیتے ہیں، وہیں اے آئی ٹولز کی اگلی نسل زیادہ تر انسانوں کی طرح جواب دینے کے قابل ہو گی۔ سلیمان نے کہا کہ اے آئی اسسٹنٹ خود بھی فیصلوں پر عمل کرنے کے قابل ہوں گے، اس لیے صارفین اپنے اسسٹنٹ کو ”ایک عمومی، اعلیٰ سطح کا ہدف دے سکتے ہیں اور وہ اس پر عمل کرنے کے لیے تمام ٹولز استعمال کرے گا۔‘‘
انٹرایکٹیو اے آئی کے کیا فوائد ہیں؟
اس صنعت کے ماہرین کا خیال ہے کہ انٹرایکٹیو اے آئی اصل سے  قریب تر مواد تیار کرنے میں مدد کرے گی۔ انٹرایکٹیو اے آئی ان زیادہ پیچیدہ اور وقت طلب کاموں کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہو جائے گی، جن کے لیے دوسرے انسانوں، ویب سائٹس اور چیٹ بوٹس کے ساتھ تعامل کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ صارف کو کسی بھی ٹاسک پر پیش رفت یا اس کے نتائج پر باقاعدگی سے رپورٹ کر سکتی ہے۔
صارفین کی جانب سے مزید جدید فیڈ بیک کو سمجھنے کے قابل ہونے کی وجہ سے انٹرایکٹیو اے آئی نقصان دہ یا جارحانہ مواد کو تیار ہونے سے بھی روک سکتی ہے یا اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ پیچیدہ پروجیکٹس  صارفین کی عین ہدایت کے مطابق مکمل کیے جائیں۔
انٹرایکٹیو اے آئی کا آغاز کب ہو گا؟
متعدد فرمیں پہلے ہی انٹرایکٹیو منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ سلیمان کا اپنا چیٹ بوٹ، پی آئی اے آئی ، انٹرایکٹیو  اے آئی کا  ہی پیش خیمہ ہے۔ سلیمان کے مطابق انہیں، ” آپ کے ذاتی معاون ” کے طور پر تیار کیا گیا ہے، انہیں بحث ومباحثے، منصوبہ بندی اور سیکھنے یا یہاں تک کہ صرف اپنی طبیعت کا غبار نکالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
انٹرایکٹیو اے آئی کا ایک اور ابتدائی ورژن Character.ai ہے، جو صارفین کو اے آئی معاونین کے ان متعدد کرداروں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتا ہے، جن کی”شخصیات‘‘ دوسرے صارفین نے تیار کی ہیں۔ ان میں بہت سے کردار غیر حقیقی یا مشہور شخصیات پر مبنی ہیں۔ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت کی اجازت دینے اور مشورہ دینے کے لیے موجود ہے۔ جبکہ سلیمان کے خیال میں انٹرایکٹیو اے آئی سال 2024 میں اپنی موجودگی کا احساس دلائے گی جبکہ صنعت کے دیگر پنڈتوں کے خیال میں چیٹ بوٹس کے ساتھ حقیقی تبادلہ خیال ابھی کئی سال دور ہے۔
اے آئی کا تیز تر پھیلاؤ
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا خیال ہے کہ اے آئی ”جدت کے راستےکو سپر چارج‘‘ کرنے والی ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک بلاگ پوسٹ میں گیٹس کا کہنا تھاکہ امریکہ جیسے اعلی آمدنی والے ممالک 18 سے 24 ماہ کے اندر عام آبادی کے ذریعے اے آئی کے استعمال کی نمایاں سطح دیکھیں گے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ افریقی ممالک تین سال یا اس سے زیادہ کے اندر اندر اے آئی کے استعمال کی موافق سطح دیکھنا شروع کر دیں گے بشکریہ ڈی ڈبلیو

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN