اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا انڈیا بی جے پی پر قابو پاسکے گا؟ :صلاح الدین زین

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
78
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ھارت میں حزب اختلاف کی تقریباً 26 جماعتوں کے سرکردہ رہنما آئندہ عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے کے لیے جنوبی شہر بنگلورو میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اس کے جواب میں حکمران ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے منگل کے روز ہی نئی دہلی میں ایک بڑے اجلاس کی میزبانی کا اعلان کیا ہے، جس میں ملک کی تقریباً 36 چھوٹی بڑی جماعتوں کی شرکت کی امید ہے۔ 
حزب اختلاف کا ایجنڈا کیا ہے؟
بنگلورو میں حزب اختلاف کے دو روزہ اجلاس کے پہلے دن کانگریس پارٹی کی سرکردہ رہنما سونیا گاندھی نے عشائیہ دیا تھا اور منگل کے روز بند کمرے میں تمام رہنما حکمت عملی سے متعلق مذاکرات کر رہے ہیں۔
اس اجلاس میں سونیا گاندھی، راہول گاندھی، کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھرگے، ریاست تمل ناڈو، بہار، دہلی، مغربی بنگال اور جھار کھنڈ کے وزرائے اعلیٰ ایم کے اسٹالن، نتیش کمار، اروند کیجریوال، ہیمنت سورین، ممتا بنرجی اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور شرد پورا جیسے سرکردہ رہنما حصہ لے رہے
پہلی بار کانگریس کے علاوہ 25 دیگر جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہیں اور اس کا مقصد آئندہ برس مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کا مقابلہ کرنا ہے۔ سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ گزشتہ عام انتخابات میں بی جے کو محض 36 فیصد ووٹ حاصل ہوا تھا اور اس کی کامیابی اہم وجہ اپوزیشن میں انتشار تھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں نشر کی جا رہی ہیں کہ اس بات کا امکان ہے کہ کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کو اس نئے اتحاد کا صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو کنوینر نامزد کیا جائے گا۔
بی جے پی کے خلاف اتحاد کی ان کوششوں کے درمیان اس بات پر شکوک و شبہات کے بھی بادل ہیں کہ دو درجن سے زائد ان جماعتوں کے درمیان بہت سے امور پر اختلافات ہیں اور ماضی میں یہ سب ایک دوسرے کی سخت حریف بھی رہ چکی ہیں۔
مودی کی نکتہ چینی
جس وقت بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس چل رہا تھا، اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی ایک نئے ایئر پورٹ کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر وہ حزب اختلاف کے اجلاس پر جم کر برسے۔
ان کا کہنا تھا، ”لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ اجتماع کرپشن کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ تمل ناڈو میں بدعنوانی کے معاملات کے باوجود اپوزیشن جماعتوں نے ڈی ایم کے کو کلین چٹ دی ہے۔ بائیں بازو کی جماعتیں اور کانگریس اپنے کیڈر پر حملوں کے باوجود بھی مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے تشدد پر خاموش ہیں۔”
کانگریس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”ان کے لیے خاندان سب سے پہلے ہے، قوم کچھ بھی نہیں ہے۔ بدعنوانی سے وہ تحریک حاصل کرتے ہیں۔ جتنا بڑا گھپلہ اتنی ہی بڑی بدعنوانی اور کرنے والے کو اتنا ہی اعلی عہدہ ملتا ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”جمہوریت کا مطلب عوام کے لیے، عوام کے ذریعے اور عوام کی خاطر ہے۔ لیکن اپوزیشن کا منتر، خاندان کے لیے، خاندان کے ذریعے، خاندان کی خاطر ہے۔”
بی جے پی کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ
بنگلورو میں ہونے والی حزب اختلاف کی میٹنگ کے جواب میں ہندو قوم پرست حکمران جماعت کی قیادت والے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) دارالحکومت دہلی میں ایک میٹنگ کر رہا ہے، جس میں کچھ نئے اتحادیوں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔
بی جے پی کا کہنا ہے کہ این ڈی اے کے اجلاس میں کل 38 پارٹیاں شرکت کر رہی ہیں، جس سے پارٹی اپنی زبردست سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ مودی کی دوسری حکومت کی چار برس کی میعاد کے دوران این ڈی اے کی اس طرح کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ چونکہ اپوزیشن جماعتیں سن 2024 کے عام انتخابات سے قبل اتحاد قائم کرنے کے لیے میٹنگ کر رہی ہیں، اس لیے بی جے پی نے بھی اپنے اتحاد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این ڈی اے کی میٹنگ میں بی جے پی کے کئی نئے اتحادیوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

(بشکریہ ڈی ڈبلیو،یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN