اردو
हिन्दी
اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عسکریت پسندوں کو حملوں کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان حکومت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
عسکریت پسندوں کو حملوں کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان حکومت
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل : (ایجنسی)

افغانستان کے نئے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ طالبان حکومت اپنے اس عزم پر قائم ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کو دیگر ملکوں پر حملوں کے لیے افغان سر زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ بتانے سے انکار کر دیا کہ ملک کے نئے حکمران ایسی حکومت کب قائم کریں گے، جس میں تمام فریق شامل ہوں یا پھر وہ ایسا کریں گے بھی یا نہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں منگل کے روز اپنی پہلی پریس کانفرنس میں امیر متقی نے کہا، ”ہم کسی فرد یا گروپ کو اپنی سر زمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘

امریکہ اور طالبان کے درمیان جس دوحہ معاہدے کے تحت امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء عمل میں آیا ہے اس میں طالبان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ القاعدہ اور دیگر عسکریت پسند گروپوں سے روابط ختم کردیں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ عسکریت پسند افغانستان کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف نہ تو استعمال کریں اور نہ ہی وہاں رہ کر کسی دوسرے ملک کے لیے خطرہ بنیں گے۔

طالبان نے گزشتہ ہفتے جس عبوری حکومت کا اعلان کیا، اس میں شامل تمام افراد کا تعلق طالبان تحریک سے ہے، حتیٰ کہ ان میں سے کئی افراد دہشت گردوں کی بین الاقوامی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ افغان طالبان کی کابینہ میں کسی خاتون یا دیگر افغان گروپوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے، حالانکہ اس سے پہلے طالبان رہنماؤں نے کابینہ میں وسیع تر نمائندگی کا وعدہ کیا تھا۔

طالبان، خواتین یا دیگر لسانی اور مذہبی اقلیتوں کو حکومت میں شامل کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں امیر خان متقی کا کہنا تھا، ”ہم برقت فیصلہ کرلیں گے۔‘‘ مگر انہوں نے اس حوالے سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔

افغانستان کے نئے وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان کی موجودہ حکومت عارضی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور جب مستقل حکومت بن جائے گی تو”ہم اس بات پر غور کریں گے جیسا کہ لوگ چاہتے ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے مستقبل میں حکومت کے قیام کے وقت کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا، ”ہم ہر کام مرحلہ وار کر رہے ہیں۔ ہم نے یہ نہیں کہا کہ موجودہ کابینہ کب تک قائم رہے گی۔‘‘

امیر خان متقی نے ملک میں انتخابات کرانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیگر ملکوں کو افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے طویل عرصے تک طالبان کی مذاکراتی ٹیم کا حصہ رہنے والے امیر خان متقی نے پریس کانفرنس میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ آیا طالبان حکومت عالمی دباؤ کے سامنے جھکے گی یا نہیں۔

طالبان کے موجودہ رویے سے بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسے تسلیم کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ نئی حکومت کو بیرون ملک اپنے منجمد اثاثوں کو واپس لانے میں بھی پریشانی ہوگی جبکہ اس وقت ملک کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر پیسوں کو ضرورت ہے۔

گذشتہ ماہ مغربی ملکوں کی فوج کے انخلا اور طالبان کے اچانک اقتدار میں آنے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں نے پیسے، طالبان حکومت کو تسلیم کرنے اور انہیں الگ تھلگ کرنے کی دھمکیوں کو دباؤ کے حربے کے طور پر استعمال کیا تاکہ طالبان سن 1990 کی دہائی والی جابرانہ حکومت کے قیام سے باز رہیں۔

متقی نے کہا کہ طالبان حکومت دیگر ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے لیکن ان ملکوں کو ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرونی ملکوں میں واقع افغانستان کے تمام سفارت خانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حسب معمول اپنا کام کرتے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت افغانوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے گی اور اپنے شہریوں کو پاسپورٹ فراہم کرنا طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے۔

امیر خان متقی نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل طالبان وزیروں کے ناموں کو نکال دے۔ ان کا کہنا تھا، ”اس فہرست کی اب کوئی منطقی دلیل نہیں رہ گئی ہے۔‘‘ انہوں نے عالمی برادری سے ملنے والی امداد کو کرپشن کے بغیر افغان عوام کی بہبود کے لیے استعمال کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

افغانستان کے وزیر خارجہ نے کہا، ’’افغانستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی مالی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ہم ان تمام ممالک اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس امداد کا وعدہ کیا۔ یقیناً یہ ایک اچھا عمل ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم وعدہ کرتے ہیں کہ امارت اسلامی ضرورت مند افراد تک امداد پہنچانے کے لیے مکمل تعاون کرے گی۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN