اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بیٹیوں کےروشن مستقبل کےلئے بلاتفریق کام کررہے ہیں:مودی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بیٹیوں کےروشن مستقبل کےلئے بلاتفریق کام کررہے ہیں:مودی
148
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پریاگ راج:(ایجنسی)

وزیر اعظم نریندر مودی نےمنگل کو پریاگ راج میں منعقد’خاتون بااختیاری سمیلن‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت بغیر کسی تفریق،بغیر کسی جانبداری کے بیٹوں کے روشن مستقبل کے لئے لگاتار کام کررہی ہے وزیر اعظم نے خاتون بااختیاری سے وابستہ مختلف پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سمیلن سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بیٹاں کوکھ میں ہی نہ مار دی جائیں بلکہ وہ بھی جنم لیں اس کے لئے ہم نے بیٹی بچاو۔بیٹی بڑھاو مہم کے تحت سماج میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی مرکزی حکومت کی اسی مہم کا نتیجہ ہے کہ متعدد ریاستوں میں بیٹیوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ، مرکزی وزیر انوپریا پٹیل اور پریاگ راج کی رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی و متھرا سے بی جے پی کی ایم پی ہما مالنی سمیت مرکزو ریاستی حکومت کے سینئر افسران موجودتھے۔

وزیر اعظم مودی نے دوپہر 01:10بجے پریڈ گراونڈ میں منعقد جائے پروگرام پہنچ کر یوپی میں ’اپنی مدد آپ گروپ‘چلارہی خواتین سے بات چیت کی۔خواتین کے ساتھ تقریبا نصف گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا۔

بعد مودی نے ریمورٹ دبا کر202سپلیمنٹری نیوٹریشن مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی خواتین کے ذریعہ چلائے جارہے’سیلف ہیلپ گروپس‘ کے بینک کھاتوں میں 100کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر کیا۔نیا سمنلگا اسکیم کے مستفیدین’کنیا سمنگلا اسکیم‘ کے تحت ایک لاکھ ایک ہزار بیٹیوں کے بینک کھاتوں میں 20کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر کیا۔

انہوں نے اپنی مدد آپ گروپ کی بہنوں کو خودکفیل ہندوستان کی چمپین قرار دیا اور کہا کہ یہ گروپ اصل میں’ملک کو مدد فراہم کرنے والا گروپ ہے۔

وزیراعظم مودی مشن خاتون بااختیاری کے تحت منعقد پروگرام میں موجود خواتین کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے بہن۔بیٹیوں کے بہبود کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات اور اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ۔حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری،اسپتال میں ڈلیوری،حمل کے دوران تغذیہ بخش غذا پر مکمل دھیان دیا گیا۔ اور اس کے لئے حاملہ خاتون کے اکاونٹ میں 5ہزارروپئے بہم پہنچانے کا انتظام کیا۔یہ اسکیمات گاوں۔غریب کے لئے بیٹیوں کے لئے اعتماد کا بہت بڑا ذریعہ بن رہی ہے۔

لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کے معاملے میں اپوزیشن کو ہدف تنقدی بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ بیٹیوں کی شادی عمر بڑھانے پر آج کس کوتکلیف ہورہی ہے یہ سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کو پڑھائی لکھائی ، آگے بڑھنے اور برابر مواقع ملے اس کے لئے ان کی شادی کی عمر 21سال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ملک یہ فیصلہ بیٹیوں کے لئے کررہا ہے۔

خواتین کے خلاف سماج میں پنپنے رہے عدم مساوات کو ختم کرنےکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں تک ایسے انتظامات رہے ہیں کہ گھر اور گھر کی ملکیت کو صرف مردوں کا ہی حق سمجھا جانے لگا تھا۔گھر،کھیت،نوکری دوکان سب پر صرف مردوں کا ہی حق سمجھا جانے لگا تھا۔آج ہماری حکومت کی اسکیمات اس عدم مساوت کو بھی دور کررہی ہیں۔اور وزیر اعظم آواس اسکیم اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔اس کے تحت یوپی میں تقریبا 25لاکھ رہائش گاہیں خواتین کو فراہم کئے گئے ہیں۔اس اسکیم کے تحت خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر مکانات فراہم کئے جارہے ہیں۔

لڑکیوں کی تحفظ کے معاملے میں یوگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پانچ سالوں قبل یوپی کی سڑکوں پر غنڈہ مافیا راج تھا بیٹیوں کو سڑک پر نکلنا مشکل ہوا کرتا تھا۔اسکول، کالج جانا مشکل ہوتا تھا۔ یوگی حکومت نے ان غنڈوں کو ان کے اصل مقام تک پہنچایا ہے۔ڈبل انجن کی حکومت نے یو پی کی خواتین کو جوسیکورٹی، احترام اور وقاردیا ہے وہ عدیم المثال ہے۔مودی نے کہا کہے۔آج یوپی میں سیکورٹی بھی ہے اور امکانات بھی،حقوق بھی ہیں اور کاروبار بھی ۔میں پرامید ہوں کہ بہنوں کے آشیرواد سے اس نئی یوپی کو کوئی واپس اندھیرے میں نہیں دھکیل سکتا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN