اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہاں میں صحافی ’کمال خان‘ ہوں……!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
ہاں میں صحافی ’کمال خان‘ ہوں……!
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:نازش ہما قاسمی 

جی، معروف صحافی، این ڈی ٹی وی  سے منسلک لکھنؤ زون کا بیورو، زمینی رپورٹر، حق گو، بے باک، حقیقت شناس، صادق القول، منفرد لب ولہجے کا مالک، لکھنوی تہذیب و تمدن کاپروردہ، گنگا جمنی سنسکرتی کا تربیت یافتہ، کمیونسٹ ذہن کا حامل، باکمال ، غیر جانبدار، دن کو دن اور رات کو رات کہنے والا، اردو ادب کا عاشق، میر وغالب کا شیدا، ماہر لسانیات، بین الاقوامی زبانوں کا مترجم، بااخلاق، باکردار، باادب، مہذب، شائستہ، خوش اخلاق، خوش وضع، خوش اطوار، تعلیم  یافتہ، اہل قلم، صاحب علم، انشا پرداز، لکھاری، محرر، سخن ور، سخن شناس، سخن گو کمال راشد خان ہوں۔ میری پیدائش شیراز ہند جونپور میں ۱۹۶۰ میں شیعہ گھرانے میں ہوئی۔ آباواجداد ایرانی النسل شیعہ تھے، بچپن جونپور میں گزرا، پھر مشرقی تہذیب و تمدن کی آماجگاہ، گہوارہ علم وفن، مدفن شعراء وادباء، اردو شعر و ادب کے قدیم ترین دبستان لکھنو میں آمد ہوئی اور آخری سانس تک اسی شہر میں زندگی گزاری،  ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کےلیے لکھنؤ یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اورماسکو یونیورسٹی کا رخ کیا جہاں مختلف علوم وفنون کی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔ میری شادی صحافی روچی کمار سے ہوئی جس سے ایک لڑکا امن ہے۔ اہلیہ روچی سے میری ملاقات ٹائمز آف انڈیا کے دفتر میں ہوئی تھی، شادی سے قبل ہم دونوں نے تقریباً دو سال تک ایک دوسرے کو سمجھا بوجھا، پھر شادی کے بندھن میں بندھے۔روچی ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں؛ اس لیے ہماری شادی اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت عمل میں آئی۔ میری اہلیہ بھی نیوز چینل سے وابستہ ہیں اور لڑکا ابھی زیر تعلیم ہے۔ 

ہاں میں وہی کمال خان ہوں جسے بچپن سے ہی نیوز ، ا خبار، صحافت اور شعرو ادب میں دلچسپی تھی، جس کی وجہ سے میں نے  جرنلسٹ بننے کا فیصلہ کیا، اپنے خوابوں کی تکمیل کےلئے1990میں صحافت میں قدم رکھا، مقامی نیوز چینل امرت پربھات سے رپورٹنگ کی ابتداء کی ، نوبھارت ٹائمز سمیت مختلف اخبارات و نیوز چینل میں کام کرنے کے بعد این ڈی ٹی وی سے منسلک ہوا، این ڈی ٹی وی میں اپنی خدمات کی ابتدا بطور رپورٹر شروع کی؛ لیکن دھیرے دھیرے قدم بقدم ترقی کے منازل طے کرتا ہوا، رپورٹر، اینکر کے زینے پر چڑھتے چڑھتے این ڈی ٹی وی یوپی ایڈیٹر کے عہدے پر فائز ہوگیا۔یہاں تقریباً تین دہائی تک اپنے ہنر، محنت و لگن ، جذبہ صداقت کے ساتھ جمہوریت کے چوتھے ستون ’میڈیا‘ کی حفاظت و بقاء کے لیے اہم کردار ادا کیا، اپنی صحافت کے ذریعے ظالم کو ظالم کہا، مظلوم کو مظلوم سمجھا اور اس کے حق کےلیے آواز اُٹھائی، سچ کو سچ کہا، جھوٹ کو بے نقاب کیا۔اپنے منفر لب ولہجے کی وجہ سے الگ شناخت پائی، لفظوں کے انتخاب، الفاظ میں ٹھہرائو، خبروں میں سنسنی کے بجائے حقائق پیش کرنے کی وجہ سے جہاں ایک طرف دوست تعریف کیا کرتے تھے تو وہیں دوسری جانب اپنے دشمنوں سے بھی دادا وصول کرلیتا تھا۔ 

ہاں میں وہی کمال خان ہوں جسے صحافت کی ’یونیورسٹی‘ کہاجاتا تھا، جس نے بابری مسجد اور ایودھیا مسئلے پر ’کمال کے رام‘ سے رپورٹنگ کی تھی جس کی ابتدا کے الفاظ مندرجہ ذیل ہیں’’یہاں سے صرف سو کلو میٹر دور مگھر میں وہ کبیر سو رہا ہے جس نے قریب ساڑھے پانچ سو برس پہلے کہہ دیا تھا، ’’تو ہی جگدیش کہاں تے آئے ، کہو کونے بھرمایا، اللہ ، رام، کریما کے سو حسرت نام گھر آیا‘‘یعنی میرا خدا، تمہارا خدا الگ کیسےہوسکتا ہے، یہ بھرم کس نے پیدا کیا، لیکن اس کے باوجود سن 1885سے اس زمین پر سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہاں کس کے خدا کی عبادت ہو، اس ایک مسئلے نے ملک میں بہت کچھ بدل دیا، رشتے بھی بدل گئے اور سیاست بھی بدل گئی، رشتے تو چاہتے تھے کہ بات چیت سے مسئلہ حل ہوجائے؛ لیکن سیاست نے حل نہیں ہونے دیا، 133سال تک سب اپنے اپنے خدا کےلیے عدالت میں لڑتے رہے‘‘ ۔ اس رپورٹنگ میں میں نے رام، بابر، مسجد، مندر ، ہندوئوں، شیعہ اور سنیوں کے اس جگہ پر دعوئوں کی تاریخیں پیش کیں اور عدالتی احکامات کے حقائق بتائے‘، اس تنازعے کی ابتدا سے انتہا تک پہلے دوسرے اور تیسرے دور کی مکمل تاریخیں، ضلع کورٹ، ہائی کورٹ، اور سپریم کورٹ کے احکامات سے روشناس کرایا۔ 

 ہاں میں وہی کمال ہوں جس کی رپورٹنگ میں شعروشاعری، دوہے، کویتا شامل ہوتی تھی جس سے سامعین و ناظرین محضوظ ہوتے تھے۔ جس کی شستہ اور سادہ دلنشیں زبان کے لوگ شیدا تھے، میں جس لہجے میں بولنا شروع کرتا تھا اسی لہجے میں اختتام کرتا تھا، میری آواز میں ایسا جادو تھا جو لوگوں کو باندھ کر رکھتا تھا، لوگ شروع سے آخر تک تھم سے جاتے تھے، جب تک میں بولتا تھا لوگ ہمہ تن گوش رہتے تھے۔ ہاں میں وہی کمال خان ہوں جو  اپنی صحافت کے ذریعے ، سیاسی، سماجی، ملی، تعلیمی مسائل اٹھاتا تھا، ملک کے زمینی مسائل اور سیاسی معاملات پر پر بڑی گہری نظراور مکمل دسترس رکھتا تھا، غیرجانبدار رپورٹنگ کرتے ہوئے عوام کو حقائق سے باخبر رکھتا تھا، موت سے چند گھنٹوں قبل اپنے آخری پرائم ٹائم میں بھی ملک میں ہونے والے پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کے لیے رپورٹنگ کی تھی؛ لیکن صبح ۱۴ جنوری 2022کو قدرت نے مجھے ہمیشہ کے لیے اپنے پاس بلالیا، 14 جنوری کو ہی بعد نماز عصر کورونا پروٹوکول پر عملدر آمد کرتے ہوئے چند لواحقین اور قریبی اعزواقارب نے لکھنو کے مشہور قبرستان عیش باغ میں منوں مٹی تلے ہمیشہ کے لیے دفن کردیا۔ انتقال کے بعد دوست و دشمن سبھی نے تعزیت پیش کی، اہل خانہ اور این ڈی ٹی وی پریوار سے اپنے غم کا اظہار کیا، تعلیمی اداروں کے سرپرستوں نے تعزیتی بیانات جاری کیے، بنارس میں گنگا آرتی میرے نام کی گئی، یونیورسٹیوں میں افسوس ظاہر کیا گیا، صرف اندھ بھکتوں نے مسلم نام ہونے کی وجہ سے میری موت پر سوشل میڈیا پر جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا؛ لیکن ملک کے عوام کی اکثریت مغموم رہی اور اور اس بات پر افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ’’این ڈی ٹی وی کے لیے لکھنو سے کمال خان‘‘ جیسی سریلی ، میٹھی، سہانی، آواز اب کانوں میں رس نہیں گھولےگی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN