اردو
हिन्दी
مئی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آپ آسان سمجھتے ہیں منور ہونا

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
258
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: شکیل رشید (ایڈیٹر،ممبئی اردونیوز)

منوّر رانا بھی سب کی آنکھیں نَم کر کے خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔ ’ بھی ‘ لفظ کا استعمال اس لیے کہ کچھ پہلے ہی راحت اندوری بھی سب کو رُلا کر چلے گیے ہیں ، دونوں ایک ہی مزاج کے شاعر تھے ، حق کہتے ہوئے نہ ڈرنے والے اور نہ کسی کے دباؤ میں آنے والے ۔ منور رانا کی موت اس ازلی سچ کی ایک مثال ہے کہ اس دنیا میں جو بھی آیا ہے اسے ایک نہ ایک دن جانا ہے ، سب کے دن طئے ہیں ۔ لہذا ، اگر یہ قبول کرلیا جائے تو دل کو قدرے قرار آجائے گا ، کہ منور رانا کے لیے قدرت نے اتنے ہی دن لکھے تھے ۔ کون تھے منور رانا ؟ اس سوال کا جواب تو سب ہی جانتے ہیں ، وہ ایک شاعر تھے ۔ لیکن اس سوال کا ایک اور جواب ہے ، وہ شاعر تو تھے لیکن وہ ایک باغی بھی تھے ، اور انسانی قدروں پر مکمل یقین ان کی ایک بڑی صفت تھی ۔ ان کے تن میں ایک ایسا دِل تھا جو اس ملک کے لیے ، اس ملک کی مٹی کے لیے ، جو ماں کے لیے ، چاہے جس کی ماں ہو ، جو اس ملک کے غریبوں کے لیے ، ٹرین کے ڈبوں میں جھاڑو لگانے والے بچوں کے لیے ، دھڑکتا تھا ، جو فرقہ پرستی کا شدید ترین مخالف تھا ، جو فسطائیت پر حملے کرنے میں پیچھے نہیں رہتا تھا ، جو اس ملک کے روایتی بھائی چارے ، ہندو مسلم یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کا پرچارک تھا ۔
منور رانا کوئی غیر معمولی شاعر نہیں تھے ، لیکن اپنی زمین اور اپنی دھرتی سے اس طرح وابستہ تھے کہ آج کا کوئی اور شاعر اس طرح اپنی زمین اور دھرتی سے وابستہ نظر نہیں آتا ۔ یقیناً مذکورہ صفات کے حامل شاعر کی موت پر آنکھیں نم تو ہوں گی ہی ، لوگ غمگین تو ہوں گے ہی ۔ منور رانا زندگی بھر جدوجہد کرتے رہے ، جدوجہد سے مراد مالی جدوجہد نہیں ہے ، اس سے مراد اپنی شاعری کے ذریعے دِلوں میں پیدا ہونے والی دوریوں کو پاٹنا ہے ۔ مرحوم نے کبھی بھی اقتدار پر متمکن افراد کے تلوے نہیں چاٹے ، جب سچ کہنے کا وقت آیا انہوں نے سچ کہا ، دوسروں کی طرح جی حضوری نہیں کی ۔ کہتے ہیں کہ منور رانا نے کئی تنازعے چھیڑے ! نہیں یہ کہنا درست نہیں ہے ، انہوں نے یہی تو کیا کہ دادری میں جب اخلاق کو ہجومی تشدد میں قتل کیا گیا تو اس کے خلاف آواز اٹھائی ، انہوں نے یہی تو کہا کہ وہ یوگی آدتیہ ناتھ کی جیت پر اترپردیش سے ہجرت کر لیں گے ، انہوں نے بابری مسجد کی زمین رام مندر کے لیے سونپے جانے کے سابق چیف جسٹس گگوئی کے فیصلے کو غلط ہی تو کہا ، انہوں نے این آر سی کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر تنقید ہی تو کی تھی ! کسی خاطی کو خاطی کہنا کیا غلط ہے ؟ یقیناً نہیں ۔ انہوں نے ایک ایسے دور میں جب سب کی زبانوں پر تالے پڑے ہوئے تھے اُن تمام حقوق پر عمل کیا جو اس ملک کا آئین انہیں ، بلکہ سارے ہندوستانیوں کو دیتا ہے ، یہ کوئی جرم نہیں تھا ، اور نہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کے مذکورہ معاملات میں بیانات متنازعہ تھے ۔ ان میں ہمت تھی ، جرأت تھی ، اسی لیے انہوں نے ’ ساہتیہ اکادمی ‘ کا ایوارڈ لوٹا دیا تھا ، یہ ایوارڈ واپسی اخلاق کی غیرانسانی ’ ماب لنچنگ ‘ کے خلاف تھی ۔ منور رانا کو اپنے ملک سے ، اپنے دیش اور اپنی مٹی سے بے انتہا پیار تھا ؎
جسم پر مٹی مَلیں گے، پاک ہوجائیں گے ہم
اے زمیں اک دن تری خوراک ہوجائیں گے ہم
وطن کے لیے وہ ہر اس فرد سے ، جو وطن کے نام کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتا تھا ، لڑ جاتے تھے ، چاہے وہ وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی ہی کیوں نہ ہوتے ۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ مودی کو ہندوستانی مسلمانوں کی آہیں سنائی نہیں دیتیں ۔ یوگی پر بھی انہوں نے سخت ترین تنقید کی تھی ۔ اب شاید ہی اردو زبان کا کوئی شاعر اس قدر سخت لہجے میں حکمرانوں سے بات کر سکے ! منور رانا کا جانا اردو زبان اور اردو شاعری کا ایک بڑا نقصان تو ہے ہی کہ مٹی سے وابستہ شاعری کرنے والے بہت کم رہ گیے ہیں ، لیکن ان کا جانا اس معنی میں ایک بڑا نقصان ہے کہ فرقہ پرستی اور فسطائیت کے خلاف ایک توانا آواز خاموش ہوگئی ہے ۔ منور رانا کوئی علامہ اقبال یا غالب نہیں تھے ، لیکن ان کی مقبولیت اور ان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے غم میں وہ بھی شریک ہیں جن پر انہوں نے تنقیدیں کی تھیں ، پی ایم مودی نے بھی ان کے لیے تعزیتی کلمات کہے ہیں ۔ اللہ منور رانا کی مغفرت کرے ، آمین ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN