انئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنما جو پارلیمنٹ ہاؤس سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آفس (ای ڈی آفس) تک احتجاج کر رہے تھے، پولیس نے روک لیا۔ تمام قائدین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے آگے بڑھ رہے تھے اور نعرے بلند کررہے تھے۔
کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ اڈانی-ہنڈن برگ کیس میں احتجاج کرنے والی تقریباً 18 پارٹیوں کے اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کو پولیس نے ای ڈی کے دفتر تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی۔ یہ تمام پارٹیاں ہندنبرگ رپورٹ کے بعد حکومت پر حملہ آور ہیں اور اڈانی گروپ سے جڑے معاملے کی مکمل جانچ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے ارکان اسمبلی کو دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ راستے میں روکے جانے کے بعد تمام رہنما پارلیمنٹ کے احاطے میں واپس لوٹ گئے۔ملکارجن کھرگے نے کہا، "تقریبا 18 پارٹیوں کے اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ اڈانی معاملے پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو میمورنڈم پیش کرنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت ہمیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اور پولیس نے ہمیں وجے چوک پر روک دیا ہے۔تفصیلی تحقیقات کے لیے اپنا کیس ای ڈی کے سامنے پیش کر نے کے لیے ہم آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔








