نئی دہلی جمعیت علما ئے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی خصوصی ہدایت جمعیۃ علماء دہلی کے ایک وفد نے مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء دہلی کی قیادت میں میوات کے تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور تفصیلی طور پر حالات کا جائزہ لیا نیز متاثرین کی بلا تفریق مذہب و ملت نقد کی شکل میں امداد کی کی گئی وفد میں شامل مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیۃ علماء دہلی نے متاثرین کے بیانات اور حالات کے جائزہ کی بنیاد پر مرکزی دفتر جمعیۃعلماء ہند میں تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اولا تو یہ حکومت اور انتظامیہ کی سراسر ناکامی ہے کہ فرقہ پرستوں کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر کرنے کے باوجود نہ تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور نہ ہی تحفظ کے مکمل انتظامات کئے گئے
فد نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد محسوس کیا کہ عوام میں پولیس انتظامیہ کے جانب دارانہ رویہ کی وجہ سے بے قصوروں کی گرفتاریوں کو لیکر غم و غصہ کے ساتھ ساتھ خوف و ہراس کا ماحول ہے نوجوان ناجائز گرفتاریوں کے ڈر کی وجہ سے گھروں میں نہیں سو پارہے ہیں۔حکومت ہریانہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے غیر جانب دارانہ طور پر اصلی گنہگاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور بے قصوروں کی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے امن و امان کے استحکام کے لیے کام کیا جائے۔وفد میں مولانا محمد مسلم قاسمی کے علاوہ مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیۃعلماء صوبہ دہلی. قاری دلشاد قمر مظاہری نائب صدرجمعیۃعلماء دہلی. قاری محمد ساجد فیضی سکریٹری جمعیۃعلماء دہلی. ڈاکٹر رضاء الدین شمس رکن عاملہ جمعیۃعلماء دہلی، مولانا حکیم الدین اشرف قاسمی ،مولانا محمد شوکت سابق ناظم اعلیٰ متحدہ پنجاب. حاجی رمضان مالب، محمد نوید حافظ فرحان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔(سورس پریس ریلیز)








