ریاض (ایجنسی): ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ کے تنازعے پر بات کرنے کے بجائے کارروائی کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات غزہ بحران پر سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے وقت کہی۔
رئیسی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے روانگی سے قبل تہران ہوائی اڈے پر کہا۔ "غزہ الفاظ کا میدان نہیں ہے۔ یہاں کارروائی ہونی چاہیے۔”انہوں نے مزید کہا، "آج اسلامی ممالک کا اتحاد بہت ضروری ہے۔”
واضح ہو غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے پیدا شدہ صورت حال پر او آئی سی اور عرب لیگ کے سربراہی اجلاس آج (ہفتے کو) سعودی عرب میں ہو رہا ہے ۔اے ایف پی کے مطابق عرب رہنما اور ایرانی صدر سعودی دارالحکومت میں ملاقاتوں میں شرکت کریں گے، جس میں اسرائیل کی جنگ کو دیگر ممالک میں تشدد کے پھیلنے سے پہلے ختم کرنے کے مطالبے پر زور دیا جائے گا۔








