اردو
हिन्दी
اگست 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ندوستان کی تحریک آزادی میں علمائے کرام کا کردار

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
135
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

ہندوستان کی تحریک آزادی میں علمائے کرام کی قربانیاں بے مثال ہیں،تاریخ اس پر گواہ ہے ،بلکہ یہ کہا جائے کہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک علمائے کرام کی قربانیوں کے تذکرہ کے بغیر نامکمل ہے، تو بیجا نہ ہوگا۔
ہندوستان پر انگریزوں کے تسلط کے بعد ان کے خلاف کسی میں آواز اٹھانے کی ہمت نہیں تھی، ان کے خلاف سب سے پہلے علمائے کرام نے آواز بلند کی اور ہندوستان کو آزاد کرانے کے لئے ہر طرح کی قربانیاں دیں ، قیدوبند کی تکلیفوں کو جھیلا ، پھانسی کے پھندے کو مسکراکر گلے لگا لیا، کالاپانی کی سزا دی گئی، اس کو برداشت کیا۔ ہندوستان کی آزادی کے لئے علمائے کرام کی تحریک ۱۸۵۷ء سے پہلے شروع ہوئی، جبکہ آزادی کے لئے کوئی دوسری تحریک شروع نہیں ہوئی تھی ، یہ حقیقت ہے کہ دوسری تحریکوں کو بھی مسلمانوں ہی کے اشتراک سے تقویت حاصل ہوئی۔اس طرح ہندوستان کی آزادی مسلمانوں کی بالخصوص علمائے کرام کی رہین منت ہے، مگر افسوس کی بات ہے کہ وہ لوگ جوانگریزوںکے ساتھ سازش میں شریک تھے اور ملک کی آزادی کے خلاف تھے، وہی لوگ ملک کو آزادی دلانے والے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کررہےہیں، اکثریت اور اقلیت کا معاملہ اٹھاکر ملک کے ماحول کو پراگندہ کررہے ہیں۔ ایسے لوگ ملک کےخیرخواہ نہیں ہیں،بلکہ وہ اپنے عمل سے ملک کو دوبارہ غلامی کی طرف دھکیل رہے ہیں، یہ ملک کے تمام بسنے والوں کے لئے لمحۂ فکریہ ہے۔
دیگر مجاہدین آزادی کی طرح علمائے کرام کی تعداد بہت زیادہ ہے، ان میں سے بہت سے علماء کے نام محفوظ ہیں اور بہتوں کے نام معلوم نہیں ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ جب کبھی مجاہدین آزادی کا نام لیا جاتا ہے کہ تو صرف چند نام ہماری زبان پر ہوتے ہیں، ان کے علاوہ دیگر مجاہدین آزادی کے نہ تو نام ہمیں معلوم ہیں اور نہ ان کے کارناموں سے ہم واقف ہیں، جب ہمیں معلوم نہیں تو نئی نسل کو اور کیا خبرہوگی؟ اس لئے اس کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے مجاہدین آزادی بالخصوص علمائے کرام کے اسمائے گرامی کو یاد کریں اور ان کی قربانیوں سے واقفیت حاصل کریں اور اپنی نئی نسل کے لوگوں کو واقف کرائیں ،تاکہ اپنے اکابر کے کارناموں کو جان کر ان میں حوصلہ پیدا ہو، اور وہ احساس کمتری کے شکار نہ ہوں۔ یقین جانئے جو قوم اپنے اکابر اورا ن کےکارناموں کو بھول جاتی ہے، وہ اپنا وجود کھودیتی ہے، قوم حوصلہ سے زندہ رہتی ہے، اس لئے ہمیں اس کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہندوستان ہمارا بھی ملک ہے اور ہم اس کے باوقار شہری ہیں، ملک میں آئین کی حکومت قائم ہے اور ملک کا آئین ہمیں آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جان ومال، عزت وآبرو اور مذہبی ، لسانی اور تعلیمی آزادی کے حقوق عطا کرتا ہے۔
۱۵؍ اگست ملک کی آزادی کی تاریخ ہے ، اس موقع پر ہم ملک کے آئین کی حفاظت کا عہد لیتے ہیں۔ اور اس موقع پر ہم ملک کے تمام شہداء اور مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ملک کو آزاد کرانے میں اپنی قربانیاں پیش کیں،
موجود وقت میں فرقہ پرست طاقتیں آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہیں ، ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کی آزادی اور اس کے آئین کی حفاظت کریں، ہمارا یہی عمل مجاہدین آزادی کو بہترین خراج عقیدت ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہمیں حوصلہ عطا کرے کہ ہم ملک کی آزادی اور اس کے آئین کی حفاظت اور ملک کی تعمیر وترقی میں حصہ لے کر اس کو آگے بڑھائیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN