نئ دہلی (ایجنسی)بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس میں 11 مجرموں کی رہائی کے خلاف 134 سابق بیوروکریٹس نے ہفتہ کو چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) کو ایک کھلا خط لکھا اور ان سے "خوفناک غلطی” کو سدھارنے کی درخواست کی۔ حال ہی میں سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت شروع کی لیکن اس کے بعد چیف جسٹس بدل گیے
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، سابق بیوروکریٹس نے سی جے آئی سے حکومت گجرات کی طرف سے دیے گئے استثنیٰ کے حکم کو منسوخ کرنے اور اجتماعی عصمت دری اور قتل کے مجرم 11 افراد کو عمر قید کی سزا سنانے کے لیے واپس بھیجنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر لوگوں کی طرح ہم بھی ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر گجرات میں کچھ دن پہلے جو کچھ ہوا اس سے حیران ہیں۔ آئینی طرز عمل گروپ کے تحت لکھے گئے خط پر 134 دستخط کرنے والوں میں دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، سابق کابینہ سکریٹری کے ایم چندر شیکھر، سابق خارجہ سکریٹری شیو شنکر مینن , سجاتا سنگھ اور سابق ہوم سکریٹری جی کے پلئی شامل ہیں۔ 25 اگست کو، سپریم کورٹ نے 11 قصورواروں کی رہائی کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر مرکز اور گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا اور دو ہفتوں کے بعد اس معاملے کی سماعت کے لیے مقرر کیا۔
-134 سابق نوکرشاہوں نے ، ہفتہ 27 اگست کو CJI کو لکھے خط میں کہا
"مجرموں کی رہائی نے "دیش کو ناراض” کیا ہے۔ ہم آپ کو اس لیے لکھ رہے ہیں کیونکہ گجرات حکومت کے اس فیصلے سے ہمیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔ کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ صرف سپریم کورٹ ہے جس کے پاس بڑا دائرہ اختیار ہے، اور اس لیے ذمہ داری ہے کہ اس خوفناک غلط فیصلے کی اصلاح کرے۔”
سابق بیوروکریٹس نے لکھا، "یہ کیس نایاب ترین کیس تھا۔ نہ صرف ریپ کرنے والوں اور قاتلوں کو سزا دی گئی، بلکہ پولیس والے اور ڈاکٹر بھی تھے، جنہوں نے قصورواروں کی مدد کے لیے شواہد کو مٹانے اور تباہ کرنے کی کوشش کی۔








