نئ دہلی :مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بدھ کو کہا کہ 2017 اور 2021 کے درمیان ہندوستان میں فرقہ وارانہ یا مذہبی فسادات کے 2,900 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔وزیر نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کا حوالہ دے رہے تھے۔
رائے کے مطابق، 2021 میں فرقہ وارانہ یا مذہبی فسادات کے کل 378، 2020 میں 857، 2019 میں 438، 2018 میں 512 اور 2017 میں 723 معاملے درج ہوئے۔بین الاقوامی اور ہندوستانی حقوق پر نظر رکھنے والے اداروں کی متعدد رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں 2014 کے بعد سے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف سب سے زیادہ دشمنی دیکھی جا رہی ہے، بی جے پی کی حکومت والی کئی ریاستوں میں، حکام نے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ انداز میں کام کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔گرچہ بی جے پی اور مودی سرکار اسے پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کرتے رہے ہیں








