نئی دہلی:(ایجنسی)
انڈین ریل کی طرف سے ہر روز متاثرہ ٹرینوں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ، ڈائیورٹ کی گئیں اور ری شیڈول کی گئیں ٹرینوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ ریلوے کی تقریباً 550 ٹرینیں آج (اتوار) یعنی 27 فروری 2022 کو متاثر ہیں۔ جس میں 517 ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ ہیں جبکہ 30 ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ ہیں۔ ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ enquiry.indianrail.gov.in کے مطابق صبح 9 بجے تک 25 ٹرینوں کے روٹس کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ ریلوے نے 10 ٹرینوں کا شیڈول تبدیل بھی کیا ہے۔
ان ٹرینوں میں ایکسپریس، مسافر ٹرینیں اور بہار، اتر پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، مغربی بنگال، اوڈیشہ، آندھرا پردیش وغیرہ جیسی ریاستوں کی خصوصی ٹرینیں شامل ہیں۔ ایسے میں اگر آپ کہیں ٹرین سے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو منسوخ شدہ ٹرینوں کی فہرست ضرور دیکھیں۔
ٹرین کے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ جس ٹرین میں آپ کو سفر کرنا ہے وہ منسوخ یا لیٹ تو نہیں ہے۔ سفر کرنے سے پہلے مسافر ریلوے ہیلپ لائن 139 کے ذریعے بھی ٹرینوں سے متعلق اپ ڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ وہیں، ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ enquiry.indianrail.gov.in کے ذریعے مکمل فہرست دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرینوں کی منسوخی، روٹ ڈائیورٹ اور ری شیڈولنگ کے بارے میں ’این ٹی ای ایس‘ موبائل ایپ کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔










