اردو
हिन्दी
اگست 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بہتر(72)حوریں :کتنی حقیقت؟ کتنا فسانہ؟ تحریر: "مولانا رضی الاسلام ندوی”

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
2.7k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

باولے کتّے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری کو Rabies کہتے ہیں – اس کی ایک نمایاں علامت یہ ہے کہ اس میں مبتلا شخص پانی کو دیکھ وحشت زدہ ہوجاتا ہے اور چیخ و پکار کرنے لگتا ہے – اس علامت کو ‘فزع الماء’ (Hydrophobia) کہا جاتا ہے – ٹھیک یہی معاملہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسلام کا ہے – عالمی سطح پر اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے شیطان اور اس کے کارندے بہت پریشان ہیں اور ان پر بُری طرح خوف اور دہشت طاری ہے – وہ Islamophobia میں مبتلا ہیں – اپنے ملک عزیز ہندوستان میں بھی اسلاموفوبیا میں مبتلا افراد کی تعداد کم نہیں ہے – وہ اسلام اور مسلمان کو بدنام کرنے کے لیے ہر جتن کررہے ہیں – اس کا بڑا مؤثر ذریعہ فلمیں اور سیریلس ہیں ، جن کے ذریعے وہ ذہنوں کو بڑے پیمانے پر مسموم کررہے ہیں – کشمیر فائلس ، کیرلا اسٹوری اور اجمیر 92 کے بعد ان دنوں نئی فلم ’72 حوریں’ کا چرچا ہے ، جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے اور وہ بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے –
72 حوریں نامی فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ دنیا میں جتنے بڑے بڑے دہشت گردانہ واقعات ماضی قریب میں ہوئے ہیں ، جیسے امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی اور ہندوستان میں 26/11 کا دہشت گردانہ واقعہ – یہ سب مسلمانوں کی کارستانی ہے – ان واقعات کی تصویروں کے ساتھ اسامہ بن لادن ، اجمل قصاب ، یعقوب میمن ، مسعود اظہر اور حافظ سعید کے فوٹوز دکھاکر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ان دہشت گردانہ حملوں کو ، جن میں ہزاروں معصوم انسانوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں ، انجام دینے والے تمام افراد مسلمان ہیں – انہیں مذہبی جنون میں مبتلا کرکے اور ان کی برین واشنگ کرکے انہیں خودکش بمباروں کی شکل میں تبدیل کردیا جاتا ہے ۔ انہیں پڑھایا جاتا ہے کہ یہ عمل جہاد ہے اور اس راہ میں اپنی جان کی قربانی پیش کرنے والا شہید ہے ، جو جنّت کا مستحق بنتا ہے ، جہاں اس کے جنسی تلذّذ کے لیے اسے 72 حوریں یعنی حسین ترین عورتیں ملیں گی –

اس وقت یہ بحث کرنے کا موقع نہیں ہے کہ یہ دہشت گردانہ واقعات واقعی مسلمانوں نے انجام دیے ہیں ، یا بلا تحقیق و ثبوت ان کی طرف غلط طور سے منسوب کردیے گئے ہیں – یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں ہے کہ دہشت گردی اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے – جو مذہب ایک انسان کو بلا قصور قتل کرنے کو دنیا کے تمام انسانوں کو قتل کرنے کے برابر سمجھتا ہے وہ دہشت گردانہ حملوں کی کیوں کر اجازت دے سکتا ہے؟! اس وقت صرف اس موضوع پر کچھ اظہارِ خیال کرنا مقصود ہے کہ جنّت میں 72 حوروں کی کیا حقیقت ہے ، جس کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے؟
اسلامی نقطۂ نظر سے یہ دنیا امتحان گاہ ہے – یہاں انسان جیسے کام کریں گے ان کا بدلہ مرنے کے بعد برپا ہونے والی دوسری دنیا میں پائیں گے ، جسے آخرت کہا گیا ہے – دنیا فانی ہے اور آخرت ہمیشہ باقی رہنے والی – دنیا میں جو لوگ اچھے کام کریں گے وہ ان کا بدلہ آخرت میں جنّت کی شکل میں پائیں گے ، جہاں ہر طرح کی نعمتیں ہوں گی اور جو لوگ یہاں بُرے کام کریں گے انہیں آخرت میں ان کا بدلہ جہنم کی شکل میں ملے گا ، جس میں ہر طرح کی تکلیف دہ چیزیں ہوں گی –
قرآن و حدیث میں جنت کی نعمتوں اور جہنم کی سزاؤں کا تذکرہ بہت تفصیل سے کیا گیا ہے – لیکن وہ محض تقریبِ فہم کے لیے ہے – کوئی شخص ان کی حقیقت کا ادراک نہیں کرسکتا ، اس لیے کہ انسانی عقل ان کو سمجھنے سے قاصر ہے – حدیث میں کہا گیا ہے کہ جنت می ایسی ایسی نعمتیں ہوں گی جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہوگا ، نہ کسی کان نے سنا ہوگا اور نہ وہ کسی کے حاشیۂ خیال میں آئی ہوں گی – (بخاري : 4779 ، مسلم : 2824)

قرآن و حدیث میں حوروں کا بھی تذکرہ ہے – اس سے مراد خوب صورت عورتیں ہیں – جیسے دنیا میں مردوں کے لیے عورتیں اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں ، جن سے لطف و سرور اور سکینت و طمانیت حاصل ہوتی ہے ، اسی طرح اللہ تعالیٰ اہلِ ایمان مردوں کو جنّت میں بھی اس نعمت سے نوازے گا – حوروں کا بس یہ تصور ہے ، جو قرآن مجید اور صحیح احادیث سے ثابت ہے –
قرآن میں حوروں کی تعداد کا کہیں ذکر نہیں – بعض صحیح احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر مومن کو جنّت میں دو حوریں ملیں گی – (بخاری : 3245 ، مسلم : 2834) محدثین نے لکھا ہے کہ جیسے قرآن میں دو جنّتوں اور دو چشموں کا تذکرہ ہے اسی طرح دو بیویوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے – جہاں تک 72 حوروں کا تعلق ہے ، اس کا تذکرہ کسی صحیح حدیث میں نہیں ہے – مشہور محدثین نے یہ بات صراحت سے کہی ہے – مثلاً علامہ ابن تیمیہ ( مجموع الفتاوی :432/6) ، علامہ ابن کثیر (341/20) ، علامہ ابن حجر (فتح الباری :325/6) وغیرہ – علامہ ابن قیم الجوزیہ کی ایک کتاب ہے : حادي الأرواح لبلاد الأفراح – اس میں جنت اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ بہت تفصیل سے کیا گیا ہے – اس میں علامہ ابن قیم نے صراحت کی ہے کہ صحیح احادیث میں دو بیویوں سے زیادہ کا تذکرہ نہیں ہے –

یہ بات درست ہے کہ بہت سی احادیث و روایات میں 72 حوروں کا ذکر ہے – یہی نہیں ، بلکہ بعض احادیث میں سو ، پانچ سو ، چار ہزار ، بلکہ آٹھ ہزار حوروں کا ذکر ہے ، لیکن یہ تمام احادیث ضعیف ، بلکہ ان میں بہت سی موضوع یعنی من گھڑت ہیں – اسلام دشمن قرآن مجید میں تو تحریف نہ کرسکے اور اس کا ایک حرف بھی بدلنے پر قادر نہ ہوسکے تو انھوں نے بے بنیاد اور من گھڑت حدیثیں پھیلادیں – اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے امت کے محدثین اور ناقدینِ حدیث کو ، جنھوں نے احادیث میں سے صحیح ، ضعیف اور موضوع کو چھانٹ کر الگ کردیا –
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض علماء اب بھی اپنے خطبات و مواعظ میں اعمال کے فضائل بیان کرتے ہوئے ان کے بدلے میں ملنے والی جنت کی نعمتوں کا تذکرہ کرتے ہیں تو حوروں کے حسن و جمال ، ان کی ہیئت ، قد و قامت اور دوسری چیزوں کا تذکرہ بہت مزہ لے لے کر کرتے ہیں – جنّت کی خواہش اور رغبت پیدا کرنے کے لیے بہت سی صحیح حدیثیں ہیں ، انہیں پیش کیا جانا مناسب ہے – ان واعظین کو معلوم ہونا چاہیے کہ ضعیف اور موضوع حدیثیں پیش کرکے وہ دین کی کوئی خدمت نہیں کررہے ہیں ، بلکہ اس کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN