نئی دہلی :مؤقر انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس نے اتوار کو شائع اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ اقلیتی امور کی وزارت نے نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے ساتھ رجسٹرڈ کم از کم 830 اقلیتی اداروں کو جعلی یا غیر فعال پایا ہے۔ ان 830 اداروں نےگزشتہ پانچ سالوں میں مرکز سے تقریباً 144 کروڑ روپے اسکالرشپ حاصل کی ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 جولائی کو وزارت نے اپنی تحقیقات کے نتائج سی بی آئی کو سونپ دیے جو اب خود پورے معاملہ تفتیش کر رہی ہے۔داخلی انکوائری میں 34 ریاستوں کے 100 اضلاع شامل تھے۔ چھان بین کے نتائج کے مطابق1572 اداروں میں سے 830 جعلی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔جہاں تک ریاست چھتیس گڑھ تعلق ہے وہاں توتمام 62اقلیتی ادارے جعلی یا غیر فعال پائے گئے۔
فی الحال متعلقہ حکام نے ان 830 اداروں سے منسلک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔








