اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا اسپرم ڈونیشن (Sperm Donation) کے ذریعے اولاد کا حصول جائز ہے؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات
A A
0
کیا اسپرم ڈونیشن (Sperm Donation) کے ذریعے اولاد کا حصول جائز ہے؟
109
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

سوال:

نکاح کے بعد ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے یہاں اولاد ہو ۔ اگر شوہر سے اولاد نہیں ہو سکتی تو کیا اس صورت میں اسپرم ڈونر کے ذریعے اولاد کی پیدائش کروائی جا سکتی ہے؟

جواب:

نکاح کا ایک مقصد نسلِ انسانی کا تسلسل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے آدم اور اس کے جوڑے کی تخلیق کی اور اس سے بے شمار مرد اور عورت دنیا میں پھیلا دیے ۔ (النساء :1) رشتۂ نکاح میں جڑنے کے بعد ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے یہاں اولاد ہو ، تاکہ اس کی آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل کو سرور حاصل ہو ۔ (الفرقان : 74) لیکن اللہ تعالیٰ کی سنت یہ ہے کہ وہ کسی جوڑے کو اولاد سے نوازتا ہے ، کسی کو صرف لڑکے دیتا ہے ، کسی کو صرف لڑکیاں ، کسی کو لڑکے اور لڑکیاں دونوں اور کسی کو بانجھ بنا کر اولاد سے محروم رکھتا ہے ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کا مظہر ہے ۔ قرآن مجید میں ہے :

لِّلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ یخْلُقُ مَا یشَاءُ یهَبُ لِمَن یشَاءُ إِنَاثًا وَیهَبُ لِمَن یشَاءُ الذُّكُوۡرَ ۔ أَوْ یزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا وَیجْعَلُ مَن یشَاءُ عَقِیمًا إِنَّهُ عَلِیمٌ قَدِیرٌ (الشوریٰ: 49 _ 50)

’’اللہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا مالک ہے ۔ جو کچھ چاہتا ہے ، پیدا کرتا ہے ۔ جسے چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے ، جسے چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے ، جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں ملا جلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے ۔ وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے ۔ ‘‘

    بانجھ پن کے اسباب مرد اور عورت دونوں میں ہو سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر:
  • مرد میں خصیے (جہاں مادۂ تولید(نطفہ؍ sperm) بنتا ہے) بے کار ہوں ، اس وجہ سے اسپرم کی پیدائش نہ ہو رہی ہو ۔
  • اسپرم میں حیواناتِ منویہ (spermatazoas) کا تناسب کم ہو ۔
  • اسپرم کو خصیوں سے عضو تناسل تک لانے والی رگیں مسدود ہوگئی ہوں ۔
  • قوتِ مردمی میں کمی کی وجہ سے مرد مباشرت پر قادر نہ ہو۔
  • عورت کے خصیۃ الرحم (ovary) میں کسی نقص کے سبب اس سے بیضہ (ovum) کا اخراج ممکن نہ ہو۔
  • قاذفین(falloplian tubes) ، جن کے ذریعے بیضہ خصیۃ الرحم سے رحم (uterus) میں منتقل ہوتا ہے ، پیدائشی طور پر موجود نہ ہوں ، یا مسدود ہوگئے ہوں ۔
  • عورت پیدائشی طور پر رحم سے محروم ہو ، یا کسی مرض کے سبب اس میں بار آور بیضہ (fertilized ovum) کا استقرار ممکن نہ ہو ۔

اگر نکاح کے بعد کچھ عرصہ تک عورت میں استقرارِ حمل نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور شوہر اور بیوی دونوں کو ضروری ٹیسٹ کروالینے چاہییں ، کیوں کہ نقص کسی میں بھی ہو سکتا ہے ۔ بسا اوقات یہ نقص بہت معمولی ہوتا ہے اور علاج معالجہ کے ذریعے بہ آسانی اس کا ازالہ ہو سکتا ہے ۔

اگر زوجین کے ازدواجی تعلق کے باوجود کسی سبب سے فطری طریقے پر اولاد کا حصول ممکن نہ ہوسکے تو مغرب میں اس کے لیے دیگر مصنوعی طریقے رائج ہیں ۔ مثال کے طور پر :

  • اگر عورت میں بیضہ تو بن رہا ہے ، لیکن اس کے رحم میں کسی نقص کی بنا پر استقرار نہیں ہو پا رہا ہے تو کسی دوسری عورت کے رحم کو کرایے پر لے لیا جاتا ہے اور شوہر کے نطفے اور بیوی کے بیضہ کو بار آور کرکے اس میں منتقل کر دیا جاتا ہے _ دوسری عورت بچہ جنتی ہے ، جسے متعین رقم ادا کرکے بچہ حاصل کر لیا جاتا ہے ۔ اسے surrogacy کہا جاتا ہے ۔

اگر شوہر میں اسپرم نہ بن رہے ہوں ، یا اس میں حیواناتِ منویہ کا تناسب کم ہو تو کسی عطیہ دہندہ (donor) کے ذریعے اسپرم حاصل کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعے عورت میں استقرارِ حمل کیا جاتا ہے ۔ اسے عطیۂ نطفہ (sperm donation)کہا جاتا ہے ۔ مغرب میں بڑے بڑے اسپرم بینک وجود میں آگئے ہیں ، جہاں افراد اپنے اسپرم جمع کروادیتے ہیں اور وہ خواتین جو ہم جنسیت میں مبتلا ہیں(lesbians) ، یا جن کا نکاح نہ ہوا ہو اور وہ ماں بننا چاہتی ہیں (single parent) ، یاجن کے شوہر کسی وجہ سے تولیدی صلاحیت سے محروم ہیں ، وہاں سے اسپرم حاصل کرکے اپنے اندر مصنوعی تلقیح (Artificial Insemination)کرواتی ہیں اور استقرارِ حمل کے بعد متعینہ ایام گزرنے پر بچے جنتی ہیں ۔

اسلامی نقطۂ نظر سے نسلِ انسانی کے تسلسل کا واحد جائز ذریعہ نکاح ہے ۔ نکاح کے بغیر مرد اور عورت کا جنسی تعلق حرام ہے ۔ اسی طرح شوہر کے علاوہ کسی دوسرے مرد کے نطفے سے عورت کے بیضے کی مصنوعی تلقیح بھی حرام ہے ۔ اللہ کے رسول ؐ کا ارشاد ہے :
  • لَا یَحِلُّ لِامْرِیٍٔ یُؤْمِنُ بِاللَّہِ والْیَوْمِ الْآخِرِ أَنْ یَسْقِیَ مَاؤُہٗ زَرْعَ غَیْرِہِ.(ابو داؤد : 2158)

’’کسی شخص کے لیے ، جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو ، جائز نہیں ہے کہ اپنے پانی (مادۂ تولید) سے کسی دوسرے کے کھیت (یعنی غیر عورت) کو سیراب کرے ۔ ‘‘

اس بنا پر اسلام ضروری قرار دیتا ہے کہ جس مرد کے نطفے اور جس عورت کے بیضے سے جنین کی تخلیق ہو وہ لازماً رشتۂ ازدواج میں بندھے ہوئے ہوں ۔ اس کے نزدیک نہ شوہر کے نطفے سے کسی اجنبی عورت کے بیضے کی بارآوری جائز ہے ، نہ بیوی کے بیضے کو کسی اجنبی مرد کے نطفے سے بارآور کیا جا سکتا ہے ۔ البتہ اگر شوہر کا نطفہ صحت مند اور کارگر ہو اور بیوی کا بیضہ بھی ، البتہ کسی وجہ سے ان کے درمیان فطری طور پر جنسی تعلق قائم نہ ہو پا رہا ہو تو دونوں کو ٹیسٹ ٹیوب میں بارآور کرکے بیوی کے رحم میں منتقل کیا جا سکتا ہے ۔

   اگر بیوی صحت مند ہو ، لیکن شوہر کے اندر تولید کی اہلیت نہ ہو اور اس سے اولاد کا حصول ممکن نہ ہو تو بیوی کو اس سے علیٰحدگی اختیار کرنے کا حق حاصل ہے ۔ البتہ اگر زوجین آپس میں گہرا جذباتی رشتہ رکھتے ہوں اور شوہر کی اس کم زوری کے باوجود وہ اس سے الگ نہ ہونا چاہتی ہو تو وہ کسی رشتے دار یا یتیم بچے کو اپنی پرورش میں لے کر روحانی مسرتیں حاصل کر سکتے ہیں _ (یاد رہے کہ اس بچے سے ان کا ماں باپ اور اولاد کا رشتہ قائم نہ ہوگا) ۔ ■

(شائع شدہ : ماہ نامہ زندگی نو نئی دہلی ، ماہ ستمبر 2021 )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مذہبیات

جب مسجد اور تعلیمی ادارے کے درمیان جھگڑے کی تاریکی چھٹی

22 اگست
مذہبیات

ڈپریشن :قرآنی علاج

09 جولائی
مذہبیات

_یہودی قیادت سے معزول__

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN