اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھیم پور کھیری میں بی جے پی کا قبضہ ، 8 سیٹوں میں سے 6 پرجیت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
لکھیم پور کھیری میں بی جے پی کا قبضہ ، 8 سیٹوں میں سے 6 پرجیت
56
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھیم پور کھیری :(ایجنسی)

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کی 8 اسمبلی سیٹوں میں سےاب تک 6 اسمبلی سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار الیکشن جیت چکے ہیں ۔ وہیں 2 سیٹوں کی گنتی جاری ہے ۔

لکھیم پور صدر سیٹ سے بی جے پی کے یوگیش ورما پہلے راؤنڈ میں آگے ہیں۔ یہاں کی سیٹوں میں پالیا، نگہاسن، گولا گورکھناتھ، سری نگر، دھورہرا، لکھیم پور، کستا اور محمدی شامل ہیں۔چوتھے مرحلے میں 23 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ لکھیم پور کھیری میں تکونیہ تشدد کے بعد ماحول بدل گیا تھا۔ اس تشدد میں 8 افراد مارے گئے تھے ۔

لکھیم پور کھیری میں چوتھے مرحلے کی پولنگ میں 62.45 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔بتا دیں کہ لکھیم پور کھیری میں پچھلی بار بی جے پی نے صفایا کر دیا تھا۔ ایسے میں کسانوں کو کچلنے والے واقعے کے بعد یہاں بی جے پی کا راستہ آسان نہیں تھا۔ یہاں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کی ساکھ داؤ پر لگ گئی تھی۔

لکھیم پور کھیری ضلع میں اسمبلی سیٹوں کاحال

پالیا

یہ اسمبلی حلقہ کھیری پارلیمانی حلقہ اور کھیری ضلع کا ایک حصہ ہے۔ یہاں 6 امیدوار الیکشن لڑ رہے تھے۔ ان میں 5 مرد اور 1 خاتون شامل تھیں۔ یہاں بی جے پی نے ہرویندر کمار ساہنی عرف رومی ساہنی کو میدان میں اتاراتھا، جب کہ سماج وادی پارٹی نے پریتندر سنگھ ککو پر دواؤ کھیلا۔ بی ایس پی سے ڈاکٹر ذاکر حسین، ’آپ‘ سے للت ورما اور کانگریس سے رسال احمد میدان میں تھے۔ پالیا اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار ہرویندر سنگھ ساہنی رومی جیت گئے ہیں۔

نگہاسن

اس بار اس اسمبلی حلقہ میں 7 امیدوار میدان میں تھے۔ یہاں سے سماج وادی پارٹی کے آر ایس کشواہا میدان میں تھے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے ششانک ورما پر دائو کھیلا تھا۔ کانگریس سے اٹل شکلا اور بی ایس پی سے آر اے عثمانی میدان میں ہیں۔ نگہاسن اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار ششانک ورما جیت گئے ہیں۔

گولا گوکرناتھ

گولا گوکرناتھ اسمبلی حلقہ میں 7 امیدوار میدان میں تھے۔ ان میں 5 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اروند گری کو الیکشن میں اتارا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی نے ونے تیواری پر دائو کھیلا تھا۔ کانگریس پرہلاد پٹیل اور بی ایس پی نے شیکھا اشوک قنوجیا کو میدان میں اتارا تھا۔ گولا اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار اروند گری جیت نے درج کی ہے۔

سری نگر

سری نگر اسمبلی حلقہ کی بات کریں تو یہاں 9 امیدوار میدان میں تھے۔ ان میں 6 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی نے منجو تیاگی پر قسمت آزمائی، جب کہ ایس پی نے رام شرن کو میدان میں اتارا تھا۔ بی ایس پی کی میرا بانو میدان میں تھیں، کانگریس نے چاندنی کو موقع دیا تھا۔ سری نگر اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار منجو تیاگی جیت گئی ہیں۔

دھوراہرا

دھوراہرا اسمبلی حلقہ میں 9 امیدوار میدان میں تھے۔ ان میں 7 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔ بی جے پی یہاں ونود شنکر کو آزما یا، جبکہ سماج وادی پارٹی نے ورون سنگھ کو میدان میں اتارا تھا۔ بی ایس پی کی بات کریں تو آنند موہن ترویدی میدان میں تھے۔ ساتھ ہی کانگریس کی طرف سے جتیندر دیوی کو میدان میں اتارا گیا تھا۔ بی جے پی امیدوار ونود شنکر اوستھی نے لکھیم پور کھیری کی دھوراہرا اسمبلی سیٹ سے انتخاب جیت لیا ہے۔

لکھیم پور

لکھیم پور اسمبلی حلقہ میں 12 امیدوار میدان میں تھے۔ ان میں 11 مرد اور 1 خاتون شامل ہے۔ یہاں یوگیش ورما بی جے پی کی طرف سے انتخابی میدان میں تھے۔ دوسری طرف سماج وادی پارٹی نے اتکرش ورما مادھور کو میدان میں اتارا تھا۔ دوسری طرف بی ایس پی سے موہن واجپئی میدان میں تھے۔ روی شنکر ترویدی کانگریس سے ہیں۔ لکھیم پور صدر سیٹ سے بی جے پی کے یوگیش ورما پہلے راؤنڈ میں آگے ہیں۔

کستا

کستا اسمبلی حلقہ میں 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 7 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ یہاں سماج وادی پارٹی نے سنیل کمار لالہ پر داؤ لگایاہے، جبکہ بی جے پی نے سوربھ سنگھ کو میدان میں اتارا تھا۔ وہیں بی ایس پی سے ہیم وتی دیوی اور کانگریس سے رادھے شیام میدان میں تھے۔ بی جے پی امیدوار سوربھ سنگھ سونو کاستا اسمبلی سیٹ سے جیت گئے ہیں۔

محمدی

محمدی اسمبلی حلقہ میں 7 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 6 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔ لوکندر پرتاپ سنگھ یہاں بی جے پی سے انتخابی میدان میں ہیں۔ داؤد احمد ایس پی سے انتخابی مقابلہ میں تھے۔ وہیں بی ایس پی نے شکیل احمد اور کانگریس نے ریتو سنگھ کا مقابلہ کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN