رام پور:(آر کے بیورو)
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا رامپور یونٹ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر اولڈ ایج ہوم میں جاکر چادر تقسیم کی گئیں۔ عید خوشیوں کا تہوار ہے وبا کے دو سال گزر جانے کے بعد الحمد للہ اس برس عید الفطر بہت دھوم دھام کے اور خوشیوں کے ساتھ منایا گیا۔ اسلامی تعلیمات ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ ہم اپنے بوڑھے ماں باپ کو اف تک نہ کہیں، اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں، جس طرح انہوں نے ہمیں بچپن میں پالا تھا اسی طرح ہمیں بڑھاپے میں ان کا خیال رکھنا چاہیے۔
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا پچھلے چالیس سال سے ملک بھر میں سماج کی تشکیل نو کے لیے طلبا و نوجوانوں کو تیار کرنے میں کوشاں ہے، رامپور یونٹ کی جانب سے تاشکہ کے مجرے واقع اولڈ ایج ہوم میں بوڑھے لوگوں کو بلا تفریق مذہب و ملت عید کی مبارکباد دیتے ہوئے چادر کا ہدیہ دیا گیا۔
اس موقع پر بردر محمد فیصل(صدر ایس آئی او رامپور یونٹ) ،نے چادر تقسیم کرتے ہوئے ہوئے بتایا یا کہ یہ عید الفطر کے موقع سے تقسیم کی گئی ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم عید کی خوشیوں میں اپنے بوڑھے ماں باپ کو کو شامل کرنا چاہتے ہیں جو اپنے گھر سے دور اولڈ ایج ہوم میں رہتے ہیں اگر ہم آپنے والدین کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیں گے تو ہمیں ان اولڈ ایج ہوم کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیےعبدالفتاح، بصیر احمد، ظفر احمد، محمد یحییٰ، سعید احمد، اسامہ وغیرہ شامل رہے۔










