اردو
हिन्दी
جولائی 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی- یوگی پر قابل اعتراض تبصرہ، ایس پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مودی- یوگی پر قابل اعتراض تبصرہ، ایس پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
198
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بدایوں:(ایجنسی)

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں پی ڈبلیو ڈی کے ٹھیکیداروں کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تھانہ سول لائن واقع پی ڈبلیو ڈی دفتر میں ٹھیکیداروں کی میٹنگ چل رہی تھی، اس دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ضلع سکریٹری سومیندر یادو کسی بات پر مشتعل ہو گئے اور وزیر اعظم نریندر مودی و وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے لگے۔ اس پاداش میں پولیس نے ان کے اور دیگر دو نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

موصول اطلاع کے مطابق میٹنگ میں موجود دیگر دو افراد کے ذریعہ اس کی مخالفت کرنے پر ان کے دو ساتھی بھی یادو کی حمایت میں کھڑے ہوگئے اور دیگر لوگوں سے الجھ گئے۔ ایک شخص کی تحریر پر تھانہ سول لائنس پولیس نے ایس پی کے ضلع سکریٹری سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

ایس پی شہر پروین سنگھ چوہان نے بتایا کہ اسلام نگر تھانہ علاقے کے قصبہ روداین باشندہ انوپ سنگھ نے تھانہ پولیس کو دی گئی تحریر میں بتایا کہ جمعہ کو پی ڈبلیو ڈی میں سرکاری ٹھیکیداروں کی ایم میٹنگ تھی جس میں ٹھیکیداروں سے متعلق ضروری امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسی دوران کچھ ٹھیکیداروں نے سیاسی بحث کا آغاز کردیا اور دفعہ 370ہٹانے، رام مندر تعمیر کے ساتھ ساتھ بی جے پی اور ایس پی حکومت کے درمیان موازنہ شروع کردیا۔

انوپ سنگھ نے بتایا کہ اس میٹنگ میں موجود ایس پی کے ضلع سکریٹری سومیندر یادو نے جب بی جے پی حکومت کی مبینہ تعریف اور حصولیابیوں کو سنا تو وہ طیش میں آگئے اور وزیر اعظم نریندر مودی و وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ناشائستہ و قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے لگے۔ جب انوپ سنگھ نے مخالفت کی تو سومیندر یادو کے دو دیگر ساتھی بھی ان کی حمایت میں آگئے۔

ایس پی شہر پروین سنگھ چوہان نے بتایا کہ انوپ سنگھ نے سول لائنس تھانہ پہنچ کر سومیندر یادو و ان کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف تحریر دی ہے جس پر پولیس نے گذشتہ دیر رات یادو اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ جلد ہی تینوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN