اردو
हिन्दी
جولائی 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

فسادانجینئر کرنے والی جماعتوں پر کارروائی کی جائے، جمعیۃ علما ء ہند کے وفد کا مطالبہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
فسادانجینئر کرنے والی جماعتوں پر کارروائی کی جائے، جمعیۃ علما ء ہند کے وفد کا مطالبہ
138
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے کرولی (راجستھان) کے فساد زدہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کرکے جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے قانونی اور رفاہی تعاون کی یقین دہانی کرائی، نیز وہاں پر بازآبادکاری کے کاموں کا جائزہ لیا جو مقامی سطح پر کی جارہی ہے۔واضح ہو کہ2 اپریل 2022ء کو شوبھا یاترا کے جلوس کی وجہ سے شہر میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے جس کے بعد طویل عرصے تک کرفیو لگارہا، اس فساد میں شر پسندوں نے77دکانوں کو جلا کر راکھ دیا، ان میں سے 67:دکانیں مسلم اقلیت کی تھیں۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگو ں کو گرفتار کیا گیا ہے،جس میں طرفین کے افراد شامل ہیں۔

وفد کی سربراہی مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری کررہے تھے۔جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے کرولی کے ایس پی شیلندر سنگھ اندولیا اور ڈی ایم انکت کمار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے پولیس انتظامیہ اور ڈی ایم کے سامنے کہا کہ ملک کی معیشت کے انتہائی مشکل دور سے گزرر ہی ہے، ایسے میں اتنی بڑی تعداد میں دکانوں کو نذر آتش کرنے کا سب سے بڑا نقصان ہندواور مسلمان کا نہیں بلکہ اس ملک کا ہے۔کوئی بھی ملک فضا میں تعمیر نہیں ہوتا بلکہ اس کی تعمیر میں لوگ، مکان، دکان، شہر اور قصبہ، درخت، سڑک، گاڑی سب شامل ہوتی ہیں، ان میں کسی کو بھی نقصان پہنچانا، وطن کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہاں جو کچھ ہوا ہے،اس کا نقصان فی الواقع بھارت کو ہوا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند اس حقیقت کا ادراک کرتی ہے کہ فساد کے لیے اصل ذمہ دار ضلع انتظامیہ کو ٹھہرایا جائے کیوں کہ اس کے بے بسی اور نااہلی کی وجہ سے آگ شعلے کی اختیار کرتی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے ایس پی سے پوچھا کہ آخر کس طرح سے بیس سالوں کے بعد اس حساس علاقے میں ریلی کی اجازت دی گئی اور وہ بھی ایسی ریلی میں جس میں ڈی جے پر اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے۔ سرکار اور انتظامیہ کو حساس علاقوں کے بارے میں ہمیشہ خبردار اور باشعور رہنا چاہیے اور اس طرح کے فرقہ پرست عناصر کو کبھی بھی ریلی کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

وفد نے نوٹ کیا کہ اس علاقے میں سیاسی وجوہات کی بنیاد پر بھی فسادکی شکل میں شدت آئی بالخصوص دو قوموں کے درمیان فاصلہ بڑھانے کے لیے جھوٹی اور بے بنیاد باتیں پھیلائی گئیں کہ اس علاقے سے غیر مسلم ہجرت کررہے ہیں، جس کی تردید ضلع انتظامیہ نے کردی ہے۔وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ فسادپھیلانے والے افراد پر کارروائی سے زیادہ ضروری ہے کہ ان تنظیموں پر کارروائی کی جائے جو فساد کو انجینئر کرتے ہیں اور ایس آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر موثر کارروائی کی جائے۔

مولانا حکیم الدین قاسمی نے اس موقع پر یاد کیا کہ فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی نوراللہ مرقدہ (سابق صدر جمعیۃ علماء ہند) اس شہر کا بیشتر موقعوں پر سفر فرماتے، آپ کے پیغامات یہاں کے لوگوں کے لیے اہم ہوتے تھے۔جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا نعمان نائب صدر جمعیۃ علماء راجستھان،مولانا محمد یونس سیکڑ،مولانا انیس صدر ضلع کرولی، مفتی اسلام ناظم جمعیۃ علمائے کرولی، حافظ لقمان نائب سکریٹری کرولی، مولانا محبوب صدر جمعیۃ علماء سوائی مادھوپور، حافظ باب الدین، مفتی اسلام،حافظ لیاقت، حاجی عبدالحی وغیرہ شامل تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN