احمد آباد :(ایجنسی)
وارانسی میں گیان واپی مسجد پر جاری تنازع کے درمیان اسد الدین اویسی کی پارٹی کے ترجمان کو شیولنگ پر تبصرہ کرنا بھاری پڑ گیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان اور لیڈر دانش قریشی کو احمد آباد کی سائبر کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ دانش قریشی نے شیولنگ کے بارے میں قابل اعتراض پوسٹ لکھی تھی۔
آج تک کی خبر کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان دانش قریشی نے سوشل میڈیا پر شیولنگ کو لے کر ایک قابل اعتراض پوسٹ لکھی تھی۔ اس کے بعد وشو ہندو پریشد نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔
دراصل، حال ہی میں وارانسی کی سیشن عدالت کے حکم کے بعد گیان واپی مسجد کا سروے کیا گیا تھا۔ اس سروے کے آخری دن ہندو پارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ احاطے میں ایک شیولنگ ملا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم مسلم فریق شیولنگ ملنے کے دعوے کو مسلسل مسترد کر رہا ہے۔ مسلم فریق کا کہنا ہے کہ یہ شیولنگ نہیں بلکہ فوارہ ہے۔ جو تقریباً ہر مسجد میں لگا ہوتاہے ۔
دوسری جانب ہندو فریق کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ایک طویل بحث چھڑ گئی ہے۔ بہت سے لوگ اس دعوے کی حمایت میں پوسٹس لکھ رہے ہیں۔ تو ساتھ ہی بہت سے لوگ اس دعوے کی مخالفت بھی کر رہے ہیں۔ تاہم اس دوران قابل اعتراض تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔









