اردو
हिन्दी
جولائی 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گیان واپی مسجد معاملہ: سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ جج کو ٹرانسفر کیا کیس

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گیان واپی مسجد معاملہ: سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ جج کو ٹرانسفر کیا کیس
86
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

سپریم کورٹ نے جمعہ کو گیان واپی مسجد تنازع کیس میں اپنا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس پورے معاملے کو سینئر ڈویژن وارانسی کے سول جج سے ڈسٹرکٹ جج کو منتقل کردیا جائےاور اس معاملے میں تمام درخواستوں کو بھی ڈسٹرکٹ جج کے پاس نرانسفر کیا جائے، عدالت نے کہاکہ اس معاملے کی سماعت کسی تجربہ جوڈیشل افسر کے سامنے کی جانی چاہئے ۔

عدالت نے حکم دیا کہ آرڈر 7 رول 11 کے تحت دائر عرضی کا فیصلہ ضلع جج کو ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہوگا اور اس وقت تک عدالت کی جانب سے 17 مئی کو اس معاملے میں دیا گیا عبوری حکم جاری رہے گا۔

17 مئی کا عبوری حکم ضلع عدالت کے فیصلے تک اور اس کے بعد 8 ہفتوں تک نافذ رہے گا۔

سپریم کورٹ نے 17 مئی کے اپنے حکم میں کہا تھا کہ جس جگہ پر مبینہ ’شیولنگ‘ ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اسے مکمل طور پر سیل کر دیا جائے اور مسلم فریق کو وضو اور نماز پڑھنے سے نہ روکا جائے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت جولائی میں ہوگی۔

اس معاملے میں سول جج سینئر ڈویژن، وارانسی کے سامنے عرضی دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مغل حکمران اورنگ زیب نے بھگوان وشویشور کے مندر کو منہدم کرنے کے بعد گیان واپی مسجد بنائی تھی۔

مسلم فریق کی جانب سے آرڈر 7 رول 11 کے تحت مطالبہ کیا گیا تھا کہ ہندو فریق کی جانب سے دائر درخواست کو خارج کیا جائے۔ لیکن سپریم کورٹ نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ معاملہ صرف ضلع جج ہی دیکھیں گے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہم وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ سے وضو کے معاملے میں مناسب انتظامات کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

سماعت کے دوران، جسٹس چندر چوڑ نے تبصرہ کیا کہ مذہبی کردار کا پتہ لگانے پر کوئی روک نہیں ہے اور کسی جگہ کے مذہبی کردار کا پتہ لگانا عبادت گاہوں کے قانون کے قانون 3 یا 4 کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسے معاملات ہیں جہاں ہم اپنی رائے نہیں دیں گے۔

سماعت کے دوران جسٹس چندر چوڑ نے کچھ تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے پہلی تجویز یہ دی کہ ٹرائل کورٹ کو آرڈر 7 رول 11 کے تحت اس کیس میں دائر درخواست کو نمٹا دینا چاہیے۔ دوسری تجویز یہ تھی کہ عدالت عبوری حکم جاری کرے اور یہ حکم آرڈر 7 رول 11 کے تحت درخواست کے نمٹانے تک برقرار رہے گا۔

جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ ان کے خیال میں تیسری تجویز یہ ہے کہ اس کیس کی سماعت صرف ڈسٹرکٹ جج ہی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کیسز کی سماعت تجربہ کار لوگوں کے ذریعہ کیا جانا ہی بہتر ہوتاہے

انہوں نے کہا کہ اس سے اس معاملے میں شامل تمام فریقین کے مفادات کا تحفظ ہو گا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو اس معاملے کی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔ تاہم جب یہ معاملہ عدالت میں آیا تو سپریم کورٹ نے وارانسی کی نچلی عدالت کو جمعرات کو اس معاملے میں کوئی حکم جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مدعی کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ویدیا ناتھن نے کہا کہ جہاں تک آرڈر 7 رول 11 کے تحت درخواست پر فیصلہ کرنے کا تعلق ہے، اس معاملے میں جائیداد کے مذہبی کردار کو بھی دیکھنا ہوگا اور اس کے لیے سروے ٹیم کی رپورٹ کودیکھا جانا چاہئے ۔

جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ جس میں جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس پی ایس نرسمہا بھی شامل ہیں، نے اس معاملے پر طویل بحث کی ہے۔ جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ آرڈر 7 رول 11 کو ٹھنڈے بستے میںڈال دیا جائے ۔

مسجد کمیٹی کی دلیل

مسجد کمیٹی کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے کہا کہ سروے ٹیم کی تقرری سے لے کر دیے گئے تمام احکامات غیر قانونی ہیں اور انہیں خارج کیا جانا چاہیے۔

احمدی نے کہا کہ انہوں نے جو درخواست دائر کی ہے وہ اس معاملے میں قائم کمیشن یا سروے ٹیم کے خلاف ہے اور ایسی چیزوں کو روکنے کے لیے 1991 کا عبادت گاہوں کا قانون نافذ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کو منظم طریقے سے افشا کیا گیا ہے جس سے ایک تاثرپیدا کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 500 سال سے جو صورتحال تھی اس کو بدل دیا گیا ہے اور جمود کو بحال کیا جانا چاہئے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN