اردو
हिन्दी
جولائی 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سیتا پور جیل سے رامپور پہنچے اعظم خاں ، حامیوں نے منایا جشن

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سیتا پور جیل سے رامپور پہنچے اعظم خاں ، حامیوں نے منایا جشن
133
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رامپور :(ایجنسی)

دو سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں بند ایس پی کے سینئر لیڈر اعظم خاں جمعہ کو سیتا پور جیل سے رہا ہو کر اپنے شہر رامپور پہنچے۔ اعظم خاں کو سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک کیس میں عبوری ضمانت دی تھی۔ اعظم خاں 26 فروری 2020 سے اتر پردیش کی سیتا پور جیل میں بند تھے۔

جیسے ہی اعظم خاں سیتا پور جیل سے باہر آئے ان کے حامیوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اور انہوں نے اعظم خاں کی حمایت میں نعرے لگائے۔ اعظم خاں کے آبائی شہر رام پور میں ان کے حامیوں اور ایس پی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوئی اور ان کی گھرواپسی کا جشن منایا۔

رام پور پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس میں اعظم خاں نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور ہر بار فتح حاصل کی ہے۔ اعظم خاں نے کہا کہ ان کی تباہی میں ان کے اپنوں کا ہی ہاتھ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جنہوں نے ان کے لئے کچھ کیا ان کا شکریہ اور جنہوں نے نہیں کیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اعظم خاں نے کہاکہ وہ ملک ، ضمیر اور قوم کو بیچنے والے شخص نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے صدر شیو پال سنگھ یادو بھی اعظم خاں سے ملنے سیتا پور جیل کے باہر پہنچے۔ سپریم کورٹ نے بھی اعظم خاں کو رہا نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اعظم خاں کے خلاف 89 ​​مقدمات درج تھے۔

گزشتہ دنوں اعظم کے کئی حامیوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پر اعظم خاں کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کرنے کا الزام لگاچکے ہیں ۔

جیل میں اعظم خاں سے ملنے گئے سابق کابینہ وزیر شیو پال سنگھ یادو نے بھی کہا تھا کہ ایس پی کو اعظم کی رہائی کے لیے لڑنا چاہیے تھا لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔

کیا کریں گے اعظم خاں؟

اتر پردیش کی سیاست میں ایسے چرچے ہیں کہ جیل سے باہر آنے کے بعد اعظم خاں ایس پی سے الگ ہو سکتے ہیں۔ کچھ دن پہلے اعظم خاں کے کئی حامیوں نے ایس پی کو الوداع کہہ دیا تھا۔ ایسے میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا اعظم خاں کی قید کا معاملہ اٹھانا کچھ سیاسی قیاس آرائیوں کو ہوا دیتا ہے۔

اعظم خاں کے شہر رامپور میں سیاسی قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جیل سے باہر آنے کے بعد اعظم خاں کیا قدم اٹھائیں گے۔ کچھ دن پہلے رام پور میں کانگریس لیڈروں نے اعظم خاں کے پارٹی میں خیرمقدم جیسے پوسٹر لگائے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN