اردو
हिन्दी
جولائی 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اورنگ آباد: ’بی بی کا مقبرہ‘ کے نزدیک کھدائی کے دوران اورنگ زیب دور کے ’حمام‘ کی دریافت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اورنگ آباد: ’بی بی کا مقبرہ‘ کے نزدیک کھدائی کے دوران اورنگ زیب دور کے ’حمام‘ کی دریافت
543
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اورنگ آباد: (ایجنسی)

وارانسی میں اورنگ زیب کی تعمیر کردہ گیان واپی مسجد پر چل رہے حالیہ تنازعہ اور اورنگ آباد کے قریب ان کے مقبرے کے حوالہ سے ہو رہے ہنگامہ کے درمیان مہاراشٹر میں مغل بادشاہ سے وابستہ تاریخ کا ایک باب آہستہ آہستہ منظر عام پر آ رہا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 6 مہینوں سے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) اورنگ آباد میں اورنگ زیب کے تعمیر کردہ ’بی بی کا مقبرہ‘ کے سامنے واقع 400 سال پرانے حمام کی کھدائی کر رہا ہے۔ بی بی کا مقبرہ 1660 میں چھٹے مغل بادشاہ اورنگ زیب نے اپنی پہلی پہلی اور حاکم اعلی ملکہ دلرس بانو بیگم کی یاد میں تعمیر کروایا تھا۔ یہ مقبرہ حیرت انگیز طور پر تاج محل سے مماثلت رکھتا ہے جسے اس کے والد شاہجہان نے اپنی بیوی کی یاد میں تعمیر کرایا تھا۔

اے ایس آئی نے کھدائی اس وقت شروع کی تھی جب اسے یہاں ایک ایسے حمام کی موجودگی کا علم ہوا، جو نصف صدی سے زیادہ عرصے سے بی بی کا مقبرہ کے سامنے واقع زمین کے ایک پلاٹ کے نیچے دفن تھا۔ اے ایس آئی نے تاحال 36×36 میٹر کا ڈھانچہ دریافت کیا ہے، اور علاقے کے ایک حصے کو صاف کر دیا ہے۔ اے ایس آئی عہدیداروں نے بتایا کہ حمام بی بی کا مقبرہ کے بالکل سامنے واقع ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کا استعمال مقبرہ کی زیارت کرنے سے قبل کیا جاتا رہا ہوگا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مغل دور میں اس طرح کے حمام مقبروں یا مساجد یا دیگر عبادت گاہوں جیسی یادگاروں کے سامنے موجود رہتے تھے۔ اے ایس آئی عہدیداروں کا خیال ہے کہ حمام 1960 کی دہائی کے کچھ عرصے بعد اس وقت مٹی میں دفن ہوا ہوگا، جب اس کے اور محفوظ مقبرہ کے درمیان سڑک تعمیر کی گئی ہوگی اور پھر اسے بھلا دیا گیا۔

ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا "اس حمام کے بارے میں اے ایس آئی کو اس وقت علم ہوا جب ایک شخص جس کے والد اے ایس آئی کے ساتھ کام کرتے تھے اور یادگار پر حاضری دیتے تھے، نے کچھ اہلکاروں سے ملاقات کی۔‘‘ اس نے انہیں بتایا کہ وہ بچپن میں اپنے والد کو کھانے کا ٹفن پہنچانے کے لیے سائٹ پر آتا تھا اور ہمیشہ حمام کو دیکھتا تھا اور اب وہ ملبے سے ڈھک گیا ہے۔ اس نے اے ایس آئی کے عملے کو حمام کی صحیح مقام کی بھی اطلاع فراہم کی۔

اہلکار نے کہا "اس نے ہمیں بتایا کہ اگر آپ اس جگہ کی کھدائی کر کے مٹی کو ہٹائیں گے تو آپ کو ایک دروازہ اور ایک داخلی مقام نظر آئے گا۔ چنانچہ ہم نے منظوری حاصل کی اور کھدائی شروع کر دی۔ ہمیں حقیقت میں ایک دروازہ ملا اور مزید کھدائی پر باقی ڈھانچہ بھی سامنے آ گیا۔” اہلکار نے کہا کہ یہ عمل ایک سال قبل شروع ہوا تھا اور وہ امید کر رہے تھے کہ یہ کام جلد از جلد مکمل ہو جائے گا۔

اے ایس آئی کے اورنگ آباد سرکل سپرنٹنڈنٹ ملن کمار چاؤلے نے کہا "ہم فی الحال سائنسی طریقہ سے مٹی کو ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔ ایک بار جب یہ کام مکمل ہو جائے گا تو ہم ڈھانچے کو بحال کریں گے اور اسے محفوظ کیا جائے گا۔ اس کے بعد حمام کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN