لکھنؤ :(ایجنسی)
نوپور شرما کے خلاف احتجاج کی اطلاع پر شاعر منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا کو لکھنؤ پولیس نے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ سمیہ احتجاج کرنے کے لیے جا رہی تھیں۔
امر اجالا کی خبر کے مطابق ہفتہ کو کانپور میں ہنگامہ آرائی کے بعد ہی لکھنؤ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے ریمارک کو قرار دیا جا رہا ہے۔
کانپور میں جمعہ کی نماز کے بعد کچھ لوگ نئی سڑک پر جمع ہو گئے اور ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ اسی دوران دوسری طرف سے لوگ بھی آگئے۔ ہنگامہ شروع ہو گیا۔ جیسے ہی یہ خبر اور ویڈیو انٹرنیٹ میڈیا پر وائرل ہوا، اس کے بعد لکھنؤ میں سیکورٹی کو لے کر چوکسی بڑھا دی گئی۔
جے سی پی لاء اینڈ آرڈر پیوش موڑیا کے مطابق لکھنؤ میں امن ہے۔ پولیس افسران اور عملہ بھی مذہبی رہنماؤں سے رابطے میں ہے۔ ہمارے یہاں تمام اچھے لوگ ہیں۔
ماضی میں بھی مسلسل امن کمیٹی سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ یہاں ہر علاقے میں پولیس اہلکار گشت کر رہے ہیں۔ اگر کسی نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تو کارروائی کی جائے گی۔
اے ڈی سی پی چرنجیو ناتھ سنہا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ متنازع پوسٹس اور پیغامات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ متنازع اور قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔









