اردو
हिन्दी
جولائی 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سعودی عرب نے بھی اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت مذمت کی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سعودی عرب نے بھی اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت مذمت کی
138
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

الریاض :(ایجنسی

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھارت کی حکمران انتہاپسند قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی ترجمان (اب معطل) کی جانب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پرمبنی بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاکستان سمیت عالم اسلام نے ان توہین آمیز بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں تمام مذہبی شخصیات اورشعار کے احترام کی ضرورت اور اسلامی شعار، مقدسات، مذہبی شخصیات کے خلاف تعصب اور ان کی توہین کو مستقل طور پر مسترد کرنے پر زوردیا ہے۔اس نے مختلف عقائد اور مذاہب کا احترام کرنے کے مملکت کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

Ministry of Foreign Affairs:

“The Kingdom of Saudi Arabia expresses its condemnation and denunciation of the statements made by the spokeswoman of the Indian Bharatiya Janata Party, which insult the Prophet Muhammad, peace and blessings be upon him.” pic.twitter.com/dmZ65RinGR

— Inside the Haramain (@insharifain) June 5, 2022

وزارت خارجہ کے ایک عہدہ دار نے بیان میں توہین رسالت کی مرتکب بی جے پی کی خاتون ترجمان نوپورشرما کی جماعت کی بنیادی رُکنیت کی معطلی اورذمے داریوں سے ہٹانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

قبل ازیں بھارت کی حکمران جماعت نے اعلان کیا کہ اس نے ترجمان نوپورشرما کوپیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ٹی وی مباحثے کے دوران میں توہین کرنے پر معطل کردیا ہے اور جماعت کے اسی حکم کے تحت بی جے پی کی دہلی شاخ کے ترجمان نوین کمارجندال کی بنیادی رُکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔

After Top trending hashtag in Middle eastern countries #إلا_رسول_الله_يا_مودي
and call for Boycotting Indian Products, BJP Delhi distances itself from statements made by their spokesperson on television and tweet by BJP member Naveen Kumar Jindal. pic.twitter.com/ndKZFlXFNg

— Mohammed Zubair (@zoo_bear) June 5, 2022

وزیر اعظم نریندرمودی کی بی جے پی کی ترجمان نے حال ہی ایک ٹیلی ویژن چینل پرایک میزبان کے ساتھ بحث وتکرار کے دوران میں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے بارے میں توہین آمیز اورنازیبا تبصرے کیے تھے جس پرعالم اسلام اور بالخصوص عالم عرب نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بی جے پی نے اس سخت ردعمل کے جواب میں اپنی ویب سائٹ پرایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’جماعت تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اورکسی بھی مذہب کی کسی بھی مذہبی علامت کی توہین کی شدید مذمت کرتی ہے‘‘۔

سعودی عرب اور دیگرعرب ممالک میں ٹویٹر #إلا-رسول-الله-يا-مودي کے عنوان سے اتوار کوہیش ٹیگ سرفہرست رہا ہے۔اس میں عرب دنیا کے صارفین نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی پر بھارتی حکومت سے عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا اور عرب ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

I condemn in strongest possible words hurtful comments of India's BJP leader about our beloved Prophet (PBUH). Have said it repeatedly India under Modi is trampling religious freedoms & persecuting Muslims. World should take note & severely reprimand India. Our love for the >

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 5, 2022

عالم اسلام کا سخت ردِّعمل

مسلم ممالک نے بھارت کی حکمران جماعت کے مذکورہ دونوں رہ نماؤں کی جانب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصروں پر سفارتی سطح پر بھی احتجاج کیا ہے اور قطر، کویت اور ایران نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے اپنے ہاں متعیّن بھارت کے ایلچیوں کو طلب کیا ہے اور پاکستان نے سخت بیانات جاری کیے ہیں۔

قطر نے اس طرح کے’’اسلاموفوبیا‘‘خیالات کی اجازت دینے پر بھارت سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔اس نے کہا کہ وہ حکومتِ ہند کی جانب سے اس پرعوامی معافی اور ان تبصروں کی فوری مذمت کی توقع کررہا ہے۔

کویت نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ایک سرکاری احتجاجی نوٹ بھارتی سفیر کے حوالے کیا ہے جس میں حکمران جماعت کی ایک عہدہ دار کی جانب سے مقدس نبی اکرم ﷺ، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیزبیانات کو واضح طورپرمسترد کیا گیا ہے اور ان تبصروں کی مذمت کی گئی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بی جے پی کے رہ نماؤں کے توہین آمیزتبصروں کی مذمت کی ہے اور دنیا پر زور دیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور بھارت کی سرزنش کریں۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم نے باربارکہا ہے کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے اور مسلمانوں کواذیتوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ دنیا کو نوٹ کرنا چاہیے اور ہندوستان سے سخت بازپرس کرنی چاہیے‘‘۔

We strongly condemn the completely repugnant & derogatory remarks by BJP officials about our beloved Prophet Muhammad PBUH. Totally unacceptable; hurting sentiments of billions of Muslims around the world. Time for intl comm to stop the ‘Hindutva’ inspired Islamophobia in India https://t.co/JZmmPLyQwx

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 5, 2022

انھوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسلمانوں کی عقیدت اور محبت سب سے زیادہ ہے اور وہ اپنی محبوب اور مقدس ہستی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرسکتے ہیں۔پاکستان کے مختلف مذہبی اور سیاسی قائدین نے بھی بی جے پی کے ترجمانوں کی دریدہ دہنی کی مذمت کی ہے۔

سلطنت عُمان کے مفتیِ اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیل نے ٹویٹ کیا کہ بھارت کی حکمران جماعت کی خاتون ترجمان کے’’فحش‘‘ تبصرے ’’ہرمسلمان کے خلاف جنگ‘‘کے مترادف ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما اور پارٹی کے ایک اور رہنما نوین کمار جندال نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں توہین آمیزخیالات کا اظہارکیا تھا۔ان توہین آمیزتبصروں کی دنیا بھر میں مذمت کے بعد بھارت کی حکمران جماعت نے ان کے بیانات سے علاحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

اخبارکے مطابق مسلم ممالک کے شدید ردعمل کے بعد بی جے پی نے شرما کو معطل کردیا اور جندال کو ان کے تبصرے پر پارٹی سے نکال دیا ہے۔پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کسی کا نام نہیں لیا گیا لیکن اس نے اس بات پر زوردیا کہ وہ کسی مذہب کی توہین کو معاف نہیں کرتی اور تمام عقائد کا احترام کرتی ہے۔

اس نے بیان میں مزید کہا:’’بھارتیہ جنتا پارٹی ایسے کسی بھی نظریے کے خلاف ہے جو کسی بھی فرقے یا مذہب کی توہین یا تذلیل کرتا ہے۔وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔بی جے پی ایسے لوگوں یا فلسفے کو فروغ نہیں دیتی۔ہندوستان کی تاریخ کے ہزاروں سال کے دوران میں یہاں ہرمذہب پروان چڑھا اور پھلا پھولا ہے‘‘۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN