اردو
हिन्दी
جولائی 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

توہین مذہب قانون کو مزید سخت بنایا جائے: مفتی ابوالقاسم نعمانی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
توہین مذہب قانون کو مزید سخت بنایا جائے: مفتی ابوالقاسم نعمانی
405
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند: (سمیر چودھری)

ملک کی حکمراں جماعت بی جے پی کے سابق ترجمان نوپور شرما اور دہلی بی جے پی کے لیڈر نوین جندل کے ذریعہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق توہین آمیز تبصرہ کے خلاف ملک کے مسلمانوں اور عالم اسلام کی جانب سے شدید ناراضگی، غصہ اور ردِّ عمل کا سلسلہ جاری ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اسی تناظر میں منگل کو عالمی شہرت یافتہ دینی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند کی جانب سے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیااور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

دارالعلوم دیوبند کا شان رسالت میں گستاخی کے مرتکبین کو سخت سزادینے کامطالبہ

ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دار العلوم دیوبند حکومت ہند سے مطالبہ کرتا ہے کہ توہین مذہب سے متعلق قانون

کومزید سخت بنایا جائے،تاکہ آزادئی گفتار کے نام پر کسی مذہب کے خلاف لب کشائی نہ کی جاسکے۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہندوستان مذہبی اقدار و روایات کو تحفظ فراہم کرنے والا ایک سیکولر ملک ہے لیکن گذشتہ چند برسوں سے آئے دن ایسے اذیت ناک واقعات اور بیان سامنے آتے رہتے ہیں جن سے مذہبی احساسات اور جذبات مجروح ہوتے ہیں، فرقہ پرست اورشدت پسند عناصر اور ان کا ہمنوا میڈیا ہر روز دل آزار گفتگو کرنے لگا ہے،جیسے جیسے فرقہ واریت کو شہ مل رہی ہے، مذہبی شخصیات اور مذہبی کتابوں کو بھی ہدف تنقید بنایا جانے لگا ہے جس کے سبب عالمی سطح پر ہمارے دیش کی سیکولر اور انصاف پسند شبیہ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ دار العلوم دیوبند کے لئے بھی ایسا ہونا باعث تشویش ہے چونکہ یہ آزاد ہندوستان اور اس کا سیکولر کردار ہمارے اکابر کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے، اس ملک کی نیک نامی کے لئے علمائے دار العلوم دیوبند کی قربانیاں جگ ظاہر ہیں۔

مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان صبرو تحمل کے ساتھ ملک کی سلامتی اور امن و آشتی کے خاطر آج بھی بہت کچھ برداشت کر رہے ہیں لیکن توہین رسالت کا معاملہ ہر مو ¿من اور انصاف پسند انسان کے لئے قطعی ناقابل برداشت ہے،جس پر خاموش رہنا ممکن نہیں،گذشتہ دنوں ہمارے ملک میں اہانت رسول کا جو دلخراش واقعہ پیش آیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،اس کے خاطیوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے ہم نہیں چاہتے وطن عزیز میں ایک دوسرے کے خلاف توہین مذہب کی مقابلہ آرائی شروع ہوجائے اور مزید جگ ہنسائی ہو، اس لئے ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ”ایشٹ نندا“ پر مربوط مضبوط اور واضح قانون سازی ہو تاکہ کسی مذہب یا مذہبی پیشوا کی توہین نہ کی جا سکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN