اردو
हिन्दी
جولائی 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی سرکارکو یقین :خلیجی ممالک سے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مودی سرکارکو یقین :خلیجی ممالک سے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
92
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کی جانب سےپیغمبراسلام پر کیے گئے متنازع تبصروں کا مرکز میں حکمراں این ڈی اے پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ،کیونکہ وہ سرکاری عہدیدار نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات جاری رہیں گے، جنہوں نے اس معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نےشرما کی معطلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترجمان کے خلاف ضروری کارروائی کی گئی ہے۔پیغمبر اسلام کے خلاف ان کے مبینہ توہین آمیز تبصرے پربعض خلیجی ممالک کے احتجاج کے بعد بی جے پی نے اتوار کو نوپور شرما کو معطل کر دیا تھااور دہلی یونٹ کے میڈیا سربراہ نوین کمار جندل کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

مسلم گروپوں کے مظاہروں ، کویت، قطر اور ایران جیسے ممالک کی جانب سے شدید ردعمل کے بیچ بی جے پی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ، وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہبی شخصیت کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہے۔مرکزی وزیر گوئل سے اس تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، مجھے نہیں لگتا کہ یہ بیان کسی سرکاری عہدیدار نے دیا ہے اور اس لیے اس کا حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔
پارٹی نے ضروری کارروائی کی ہے۔؟انہوں نے کہا، وزارت خارجہ نے اس تبصرہ پر وضاحت پیش کی ہے۔ بی جے پی نے اس سلسلے میں ضروری کارروائی کی ہے۔ ان تمام ممالک کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور یہ تعلقات بنے رہیں گے۔شرما کی معطلی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترجمان کے خلاف ضروری کارروائی کی گئی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، تنازعہ کے تناظر میں ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی سوشل میڈیا مہم کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں سنی ہے۔گوئل نے کہا، انہوں نے (خلیجی ممالک) صرف اس بات کا ذکر کیا ہے کہ اس طرح کا بیان نہیں دیا جانا چاہیے اور اسی کے مطابق، تبصرہ کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ خلیجی ممالک میں رہنے والے تمام ہندوستانی محفوظ ہیں اور انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔تقریباً 10 دن پہلے ایک ٹی وی مباحثے کے دوران شرما کے تبصرے اور جندل کے اب حذف کیے گئے ٹوئٹس نے کچھ ممالک میں ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے ٹوئٹر ٹرینڈ شروع کیا تھا۔پارٹی کی کارروائی کے بعد شرما نے اپنے متنازع ریمارکس کو غیر مشروط طور پر واپس لے لیا اور دعویٰ کیا کہ ان کا تبصرہ ہمارے مہادیو (بھگوان شیو) کی مسلسل توہین اور بے عزتی کا ردعمل تھا۔

معلوم ہو کہ کئی ممالک نے پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ ریمارکس کی مخالفت کی ہے۔ دریں اثنا، بی جے پی نے اتوار کو شرما کو معطل کر دیا اور جندل کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔اس سے پہلے قطر، ایران اور کویت نے پیغمبر اسلام کے بارے میں بی جے پی رہنما کے متنازعہ تبصرے پر اتوار کو ہندوستانی سفیروں کو طلب کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ خلیجی خطے کے اہم ممالک نے ان تبصروں کی مذمت کی ہے اور اپنےسخت اعتراضات درج کیے ہیں۔

معلوم ہو کہ متنازعہ تبصروں پر مسلم کمیونٹی کے احتجاج کے درمیان بی جے پی نے ایک طرح سے دونوں لیڈروں کے بیانات سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہب کی قابل احترام شخصیت کی توہین کوقبول نہیں کرتی۔وہیں انڈونیشیا، مصر، عمان، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین اور افغانستان بھی پیر کو ان مسلم ممالک کی فہرست میں شامل ہوگئے، جنہوں نے پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ تبصرے کی مذمت کی اور تمام مذہبی عقائد کے احترام پر زور دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN