اردو
हिन्दी
جولائی 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نماز جمعہ کے بعد دہلی یوپی میں زبردست مظاہرے،نوپور کے گرفتاری کا مطالبہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
نماز جمعہ کے بعد دہلی یوپی میں زبردست مظاہرے،نوپور کے گرفتاری کا مطالبہ
132
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

دہلی کی جامع مسجد میں جمعہ کو پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ ریمارکس کرنے پر زبردست احتجاج شروع ہواہے ۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں جمع ہوئے بی جے پی لیڈر نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف نعرے لگائے۔ ایسا ہی ایک مظاہرہ اترپردیش کے سہارنپور میں بھی ہوا ہے۔

دہلی کی جامع مسجد میں جمع لوگوں نے ان دونوں رہنماؤں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا ہے کہ مسجد کی جانب سے مظاہرے کے لیے کوئی کال نہیں دی گئی۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق شاہی امام نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ مظاہرین کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید وہ اے آئی ایم آئی ایم کے کارکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ احتجاج کر سکتے ہیں لیکن ہم ان کی حمایت نہیں کریں گے۔

دہلی پولیس نے کہا ہے کہ لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب صورتحال قابو میں ہے۔

یوپی میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے

سہارنپور میں نماز جمعہ کے بعد مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے مسجد سے گھنٹہ گھرتک جلوس بھی نکالا۔

اس کے علاوہ لکھنؤ کی ٹیلہ والی مسجد، کولکاتا، حیدرآباد، دیوبند، کانپور، فیروز آباد اور مراد آباد میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں مظاہرہ کیا۔

پریاگ راج میں ہنگامہ

پریاگ راج کے اٹالہ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد نعرے بازی اور ہنگامہ شروع ہو گیا۔ جب پولیس نے اسے پرسکون کرانے کی کوشش کی تو پتھراؤ کیا گیا اور اس کے بعد وہاں سے مشتعل افراد پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ پتھراؤ کے دوران محکمہ پولیس کے کئی ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پتھراؤ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

بتادیں کہ نوپور شرما اور نوین جندل کے تبصروں پر اسلامی ممالک نے بھی شدید احتجاج درج کرایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کی کئی سیاسی جماعتوں نے بھی نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اے ایم یو میں مظاہرہ

دوسری جانب علی گڑھ میں بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے نوپور شرما کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ طلباء نے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوپور شرما کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا جائے ورنہ اس کے بعد وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گی۔ نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کانپور میں فرقہ وارانہ تصادم ہوا ہے اور اس معاملے میں پولیس کی جانب سے مسلسل گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

دوسری طرف دہلی پولیس نے دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ان ایف آئی آر میں نوپور شرما، نوین کمار جندل سے لے کر حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی، صحافی صبا نقوی اور کچھ سوشل میڈیا صارفین کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN