کولکاتا :(ایجنسی)
مغربی بنگال میں گستاخ رسولؐ نوپور شرما کے خلاف احتجاج کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ ہوڑہ کے پانچلا بازار میں پولیس اور مظاہرین کے ایک گروپ کے درمیان تازہ جھڑپ ہوئی ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے استعمال کیے، جس کے بعد پتھراؤ شروع ہو گیا۔
بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال میں گزشتہ دو دنوں سے جاری تشدد کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا،’جیسا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ گزشتہ دو دنوں سے ہاوڑہ میں پرتشدد واقعات ہو رہے ہیں۔ اس کے پیچھے کچھ سیاسی جماعتیں ہیں اور وہ فسادات کروانا چاہتی ہیں۔ لیکن ان کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان سب کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بی جے پی کا گناہ ملک کے عوام کیوں بھگتیں؟









