اردو
हिन्दी
جولائی 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کانپورتشدد:کلیدی ملزم ہاشمی کے ساتھی کے تجاوزات پر چلا بلڈوزر

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کانپورتشدد:کلیدی ملزم ہاشمی کے ساتھی کے تجاوزات پر چلا بلڈوزر
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کانپور :(ایجنسی)

کانپور میں تشدد کے بعد انتظامیہ نے تشدد کے معاملے میں کارروائی کی ہے۔ انتظامیہ نے محمد اشتیاق نامی شخص کی غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلایا ہے۔ اشتیاق کانپور تشدد کےکلیدی ملزم حیات ظفر ہاشمی کا قریبی ہے۔

جن ستہ کی رپورٹ کے مطابق 3 جون کو مسلم کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے کانپور میں ایک مقامی بازار کو بند کرانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اس کے بعد دونوں برادریوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے اور پتھراؤ اور تشدد ہوا۔

یہ تشدد ایک ایسے دن ہوا جب صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کانپور میں موجود تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ حیات ظفر ہاشمی مولانا محمد ظفر علی فینز ایسوسی ایشن کے قومی صدر ہیں۔ ہاشمی نے بازار بند کرانے کی کال دی تھی۔ یہ کال بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں کئے گئے تبصرے کے پیش نظر کی گئی تھی۔

ہاشمی پر لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے اور اس کے بعد پتھراؤ کا واقعہ ہوا اور دو برادریوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔ اس دوران پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی میں 30 سے ​​زیادہ لوگ زخمی ہوئے جن میں انسپکٹر اور کچھ دیگر پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

کفن پہن کر سڑکوں پر نکلیں گے

کانپور شہر قاضی عبدالقدوس نے کہا تھا کہ اگر کسی کے گھر پر بلڈوزر چلا تو مسلم کمیونٹی کے لوگ سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم قانون نہیں توڑیں گے لیکن اگر ظلم ہوتا ہے اور ہمارے گھر گرائے جاتے ہیں تو ہم مرنے کو تیار ہیں۔

وہیں اتر پردیش کے اے ڈی جی (لاء اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے کہا تھا کہ جو لوگ کانپور میں ہنگامہ آرائی میں ملوث تھے، ان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی اور اس پر غیر قانونی تعمیرات ہونے کی صورت میں اسے مہندم کردیا جائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN