اردو
हिन्दी
جولائی 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم مظاہرین پر پولیس کی وحشیانہ کارروائی قابلِ مذمت: ڈاکٹر قاسم رسول الیاس

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسلم مظاہرین پر پولیس کی وحشیانہ کارروائی قابلِ مذمت: ڈاکٹر قاسم رسول الیاس
236
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

ویلفیئرپارٹی آف انڈیا نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجا ج کر رہے مسلمانوں پر پویس کی زیادتی اور بربریت کی شدید مذمت اور سپریم کورٹ سے مداخلت کی اپیل کی۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ انتہائی قابل شرم بات ہے کہ حضرت نبی کریم محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کے خلاف انتہائی رکیک اورگستاخانہ کلمات کہنے والے بی جے پی کے ترجمان کے تعلق سے پارٹی اس وقت حرکت میں آئی جب متعدد مسلم ممالک نے اس پر سخت احتجاج اور ناراضگی کا اظہار کیا۔تب بھی ان کے خلاف قانونی کاروائی کر نے کے بجائے پارٹی کی طرف سے صرف تادیبی کاروائی کی گئی۔

اس پر کل ملک کے بعض شہروں میں مسلمانوں نے جب نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے مطالبہ کو لے کر مظاہرے کئے تو انھیں پولیس کی جانب سے سخت وحشیانہ ردعمل کا سامنا کر نا پڑا، جب کہ احتجاج اور مظاہرہ کر نا شہریوں کا بنیادی و آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہاہم پولیس کی اس بر بریت کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔رانچی میں پولیس کی فائرنگ سے دو کمسن بچے مدثر اور ساحل شہید ہو گئے اور متعدد زخمی ہیں۔ انہوں نے جھارکھنڈ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے اور شہدا کے ورثا اور زخمیوں کو بھرپور معاوضہ دیا جائے۔

انہوں نے الہ آباد میں پارٹی کے لیڈر اور فیڈرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر جاوید محمد، ان کی اہلیہ اور بیٹی (جو کہ مظاہرے میں بھی شامل نہیں تھے) کی کل رات گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انھیں فی الفور بلا شرط رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 2019 کے سی اے اے مخالف مظاہروں میں شامل نوجوانوں، مقامی اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنوں، طلبہ اور بائیں بازو کے اکٹیوسٹوں کو چن چن کر گرفتار کیا جارہا ہے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ان پر مقدمے قائم کئے جارہے ہیں۔ انھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ان کے گھروں اور دوکانوں کو بلڈوزروں کے ذریعہ مسمار کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر الیاس نے سپریم کورٹ آف انڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ غیر قانونی بلڈوزر دہشت گردی پر سوموٹو ایکشن لے نیز مسلمانوں کے خلاف غیر قانونی کاروائیوں پر روک لگائے۔ انہوں نے ملک کے تمام انصاف پسند اور امن پسند شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور نفرت و بغض و عناد کی اس فضا کو صاف کر نے میں اپنا قرار واقع رول ادا کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN