اردو
हिन्दी
جولائی 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایم ایل اےآکر کہیں تو استعفیٰ دینے کو تیارہوں: ادھو

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ایم ایل اےآکر کہیں تو استعفیٰ دینے کو تیارہوں: ادھو
58
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی :(ایجنسی)

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کی شام فیس بک لائیو میں کہا کہ اگر ایم ایل اے سامنے آئیں اور بات کریں تو میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کی کرسی کےلئے بے قرار نہیں ہوں۔ میں اتفاق سے وزیراعلیٰ بن گیا۔ شرد پوار نے تجویز پیش کی تھی کہ میں وزیر اعلیٰ بنوں، حالانکہ ادھو کا یہ خطاب مہاراشٹر کے لوگوں کے نام تھا، لیکن مجموعی طور پر یہ پیغام باغی ایم ایل اے اور شیوسینکوں کے نام تھا۔

ادھو نے کہا کہ وہ’کرسی کے لیے نہیں لڑیں گے‘اور شیو سینا کبھی ہندوتوا سے دستبردار نہیں ہوگی۔ اگر ایک بھی ایم ایل اے مجھ پر بطور وزیر اعلیٰ اعتراض کرتا ہے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ میں اپنا استعفیٰ تیار رکھ رہا ہوں۔ آپ مجھے بتائیں کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں استعفیٰ دے دوں۔ شیوسینا کے 30 ایم ایل ایز کے ذریعہ باغی ایکناتھ شندے کو اپنے لیڈر کے طور پر حمایت دینے کے لئے گورنر کو لکھے جانے کے فوراً بعد ٹھاکرے نے یہ خطاب کیا ہے۔ ٹھاکرے نے کہاکہ مجھے ایکناتھ شندے کے ساتھ گئے ایم ایل ایز کے فون آرہے ہیں ، وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہیں جبراً لے جایا گیا ہے ۔

ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ڈھائی سال میں آپ کو بالاصاحب کی شیوسینا نے کیا دیا ہے۔ جب میں وزیر اعلیٰ بنا تو میرے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا۔ لیکن جو بھی میں ضد کرلیتا ہوں اسے پورا کرنے کے بعد ہی مانتا ہوں۔ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں کل بھی ہندو تھا، آج بھی ہندو ہوں اور کل بھی ہندو رہوں گا۔ مجھے شرد پوار نے وزیر اعلیٰ بننے کے لیے کہا جس کے بعد میں نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کر لیا۔ اگر کانگریس اور این سی پی اس بات پر متفق ہیں کہ میں چیف منسٹر کے طور پر رہوں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔ آج میری کمل ناتھ جی سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

کانگریس اور این سی پی کو اب بھی مجھ پر پورا بھروسہ ہے۔ میں ان ایم ایل اے کو بتانا چاہتا ہوں جو اس وقت مہاراشٹر سے باہر ہیں کہ اگر وہ میرے سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ادھو ٹھاکرے کو چیف منسٹر نہیں بنانا چاہتے تو میں ایک لمحے میں استعفیٰ دے دوں گا۔ آپ جو کہنا چاہتے ہو میرے سامنے آکر کہو۔ ایکناتھ شندے پر طنز کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ سورت جانے سے پہلے آپ نے مجھ سے بات کیوں نہیں کی۔ ہندوتوا کے بارے میں مجھ سے سوال کرنا مجھے بہت تکلیف دیتا ہے۔ میں بہت جذباتی انسان ہوں اور مجھے اپنے آپ پر کوئی افسوس نہیں ہوتا۔ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا خط تیار کرتا ہوں، گورنر کو لے کر دیتا ہوں۔ اگر میرے شیوسینک مجھ سے وزیر اعلیٰ اور شیوسینا صدر کا عہدہ چھوڑنے کو کہتے ہیں تو میں اس کے لیے تیار ہوں۔

شیوسینا کے باغی ایم ایل اے بی جے پی کے زیر اقتدار گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں ہیں۔ انہوں نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو لکھا کہ ایکناتھ شندے اب بھی شیوسینا کی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ہیں۔ تاہم ادھو ٹھاکرے نے انہیں برطرف کر دیا ہے۔

بہرحال اپنے والد بال ٹھاکرے کے ذریعہ قائم کی گئی پارٹی پر ادھوٹھاکرے کی گرفت اور ڈھیلی ہوتی دکھائی دی کیونکہ ایکناتھ شندے نے شام 5 بجے کی میٹنگ کو غیر قانونی قرار دےدیا۔ یہ میٹنگ ادھو نے بلائی تھی ، جسے بعدمیں ملتوی کردیا گیا۔

باغی ایم ایل اے نے اصرار کیا کہ میٹنگ ’غیر قانونی‘ تھی کیونکہ اسے سنیل پربھو نے بلایا تھا، جو پارٹی کے چیف وہپ نہیں ہیں۔ باغی گروپ نے بھرت گوگوالے کو اپنا چیف وہپ مقرر کیا ہے۔ سرکاری طور پر بڑی جنگ شروع ہو گئی ہے کہ اصل فوج کون ہے؟ باغیوں نے کہا کہ نئی تقرری نے ادھو ٹھاکرے کے امیدوار سنیل پربھو کو بطور چیف وہپ ’منسوخ‘ کر دیا ہے۔

اس سے قبل بدھ کو انہوں نے اپنی پارٹی کے ایم ایل ایز کو اس وقت اپنے گھر پر میٹنگ میں شرکت کے لیے کہا تھا اور خبردار کیا تھا کہ نہ آنے کا مطلب نکال دیئے جائیں گے۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں چار آزاد ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایکناتھ شندے کے پاس شیو سینا کے 30 ایم ایل اے ہیں اور ان کو پارٹی کو تقسیم کرنے کے لیے مزید سات کی ضرورت ہے، بغیر انحراف مخالف قانون کے تحت نااہلی کا خطرہ ہے۔

شیوسینا کے چار اور ایم ایل ایز نے بدھ شام گوہاٹی کے لئے روانہ ہوئے۔ مہاراشٹر بی جے پی سربراہ چندر کانت پاٹل ان کے ساتھ تھے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN