اردو
हिन्दी
جولائی 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پولیس گرفتار نوجوانوں کو رہا کرکے معمولات زندگی سے جڑنے کا موقع دے: جمعیۃ علماء ہند

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
پولیس گرفتار نوجوانوں کو رہا کرکے معمولات زندگی سے جڑنے کا موقع دے: جمعیۃ علماء ہند
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

الہ آباد:(ایجنسی)

برسراقتدار جماعت کی سابق ترجمان کے ذریعہ شان رسالت مآب ؐمیں کی گئی گستاخی کے خلاف اظہار ناراضگی کے دوران گزشتہ دنوں اٹالہ حلقہ میں رونما ہوئے پرتشدد واقعہ کے بعد گرفتار کئے گئے بے قصور وں کی رہائی کیلئے جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داران مستقل سرگرم عمل ہیں۔ اسی ضمن میں جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی اور ریاستی جمعیۃ کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے مقامی جمعیۃ کے ذمہ داران کے ساتھ پریاگراج رینج کے آئی جی ڈاکٹر راکیش سنگھ سے ملاقات کر رونما ہوئے واقعہ پر قلبی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کسی بھی قسم کے تشدد اور ماحول خراب کرنے والوں کی حمایت نہیں کرتی، آئین اور قانون کے دائرہ میں رہ کر پر امن طور پراپنا احتجاج درج کرانے میں یقین رکھتی ہے۔ اٹالہ محلہ میں اس دن جو کچھ ہونا تھا ہو چکا اب حالات کافی حد تک معمول پر لوٹ چکے ہیں ایسے میں کارروائی کے نام پر جو بے قصور نوجوان جیلوں میں بند کر دئے گئے اور اب تک ان کے خلاف کوئی ثبو ت نہیں ملا ہے تو ایسے معاملے میں آپ دخل دے کر ان کی رہائی کا انتظام کریں۔

جمعیۃ علماء کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ جو چیزیں ہوئیں وہ ہر طرح سے قابل مذمت ہے، اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی، ہماری آپ سے درخواست ہے کہ گرفتار شدگان ایسے لوگ جن کا سابقہ میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، ایسے لوگوں کو تنبیہ کے بعد رہا کرمعمولات زندگی سے جڑنے کاموقع دیں، مذکورہ واقعہ کو لے کر اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہو گیا ہے تو اسے صلح سمجھوتہ سے حل کراکرایک مثال قائم کریں تاکہ عوام میں ایک اچھا پیغام جائے، لوگوں کا پولیس کو لے کر تأثر بدلے اور شبیہ میں کچھ سدھار ہو سکے۔ ساتھ ہی مولانا نے اٹالہ مسجد کے امام صاحب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو علاقے میں امن و امان کے داعیان میں سے ہیں، ان کی گرفتاری افسوسناک ہے۔

ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ گرفتار شدگان میں ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو اپنی روز مرہ ضروریات سے وہاں گئی تھی، پولیس نے انہیں بھی ملزم بنادیا۔ نامعلوم ایف آئی آر کے نام پر بےجا گرفتاریاں اور گھروں سے بجلی کنکشن کاٹنا زیادتی پر مبنی کارروائی ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

آئی جی ڈاکٹر راکیش سنگھ نے اکابرین جمعیۃ کی بات بغور سننے کے بعد کہا کہ پولیس محکمہ پہلے دن سے ہی اس پر کام کر رہا ہے کہ کسی بے گناہ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہم نے اب تک کئی ایسے لوگوں کو چھوڑا بھی ہے جو کسی وجہ سے موقع سے گرفتار کر لئے لیکن وہ وہاں کسی کام سے گئے اور پھنس گئے،شرپسندوں کے ساتھ شامل نہیں تھے اور جانچ میں بھی بے گناہ پائے گئے۔ انہوں نے کہا جہاں تک ان کی جانکاری ہے واقعہ میں علاقہ کا کوئی ایسا ذمہ دار شخص شامل نہیں تھا جس کی لوگ بات مانتے ہوں، اکثرنوجوان اور کم عمر لڑکے تھے جو نعرے بازی کرتے ہوئے مشتعل ہو کربراہ راست پولیس پر حملہ آور تھے، پولیس نے بھی کافی صبر کامظاہرہ کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا، لیکن جو کچھ بھی ہوا وہ اس میں کون لوگ ملوث تھے، ان کے کیا منصوبے تھے، یہ جانچ کا موضوع ہے اس پر مستقل کام چل رہا ہے۔ جو چیزیں نکل کر سامنے آئیں گی، ہم اسے آپ کے علم میں بھی لانے کی کوشش کریں گے۔

ملاقات کے دوران مولانا حکیم الدین قاسمی اور مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کے ساتھ مفتی جمیل الرحمن قاسمی پرتاپگڑھ، مولانا محمد فاروق پرتاپگڑھ، مولانا حبیب الرحمن مئوائمہ، مولانا محمد مرشد قاسمی کوشامبی، قاری عبدالمعید چودھری کانپور، مفتی اظہار مکرم قاسمی کانپور اور محمد سعد موجود تھے۔

واضح ہو کہ اس سے قبل جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی ہائی کورٹ سینئر وکلاء سے ملاقات کرکے گرفتار شدگان کی رہائی کیلئے وکلاء کا پینل بنانے کا اعلان کرچکے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN