اردو
हिन्दी
جولائی 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گجرات فساد گودھرا سانحہ کا غصہ تھا:امت شاہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گجرات فساد گودھرا سانحہ کا غصہ تھا:امت شاہ
269
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

سپریم کورٹ نے گجرات فسادات سے متعلق کیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کلین چٹ کو برقرار رکھا ہے۔ ذکیہ جعفری کی کلین چٹ کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی ہے۔ اس معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی پر الزام لگانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔

امت شاہ نے گجرات فسادات پر کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے ہمیشہ قانون کی حمایت کی ہے۔ فساد کی اصل وجہ ٹرین کو جلانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بچی کو ماں کی گود میں جلتے ہوئے دیکھا تھا۔ فسادات کے بعد میں خود اسپتال میں تھا۔ چاروں طرف لاشیں پڑی تھیں۔

فسادات میں مسلمان تو مارے گئے نا ؟

امت شاہ نے کہا کہ فسادات کی جڑ گودھرا ٹرین کو جلادینا تھا۔ 16 دن کی بچی ،60 لوگوں کو جلتےمیں نے دیکھا ہے ۔ میںنے اپنے ہاتھوں سے آخری رسومات ادا کی ہیں۔ اس کے بعد جو فسادات ہوئے وہ سیاست سے متاثرتھے۔

جب سوال کیا گیا کہ فسادات میں مسلمان مارے گئے تھے نا؟ اس پر امت شاہ نے کہاکہ جس طرح سے 60 لوگوں کو زندہ جلا دیا تھا اس کا سماج میں غم وغصہ تھا۔ جب تک فسادات نہیں ہوئے تب تک کسی نے اس کا کریٹیزم بھی نہیں کیا۔ بی جے پی کو چھوڑ کر اس وقت پارلیمنٹ چل رہی تھی، کسی نے تنقید نہیں کی، کانگریس پارٹی کا کوئی بیان نہیں تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں امت شاہ نے کہا کہ فسادات کے دوران انتظامیہ میں جو لوگ تھے انہوں نے اچھا کام کیا۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کے بعد جو لوگوں میں غصہ تھا، اس کے بعد کیا ہوگا ،اس کی خبر کسی کو نہیں تھی۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ ناناوتی کمیشن نے بھی مودی کو کلین چٹ دے دی تھی۔ انہوں نے عدالتی عمل میں ہماری مدد کی۔ ایس آئی ٹی نے ہم سے تحقیقات میں تعاون کے لیے کہا، ہم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص انصاف کے دائرے سے باہر نہیں ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ عدالتی عمل کے خلاف احتجاج ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی جیل میں ڈالا گیاتھا، لیکن میں کہتا تھا کہ میں غلط نہیں ہوں، یہ سیاسی طور پر محرک ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ پارٹی میرے ساتھ ہے، مجھے اس کا یقین تھا۔ میری پارٹی اور میرے لیڈر پر الزامات تھے اس لیے جھوٹ کا مقابلہ کرنا ضروری تھا۔

امت شاہ نے کہا کہ جن ریاستوں میں آج بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں پہلے بھی دوسری پارٹیوں کی حکومت تھی۔ آپ لوگ اعداد و شمار نکالیں اور دیکھیں کہ کس کے دور حکومت میں فسادات کم ہوئے۔ فسادات سے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے سوال پر امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کا الزام بالکل غلط ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہم مزید فسادات برپا کرتے۔

کئی این جی اوز معاملے کو طول دینا چاہتی ہیں: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ایم مودی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بہت کچھ کیا کہ اس وقت فسادات نہ پھوٹیں۔ انہوں نے کہا کہ جو صورتحال بن گئی تھی اسے سنبھالنے میں کچھ وقت لگ گیا تھا۔ امت شاہ نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں اس معاملے میں این جی او کو فنڈ فراہم کر رہی تھیں وہ اس معاملے کو طول دینا چاہتی ہیں تاکہ نریندر مودی پر الزامات کا سلسلہ جاری رہے۔ میں نے ان پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے دیکھا ہے، پھر بھی میں نے مودی کو صبر سے کام لیتے دیکھا ہے۔ 18 سال بعد آج وہ بھی جیتتے نظر آئے ہیں۔

امت شاہ نے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان جو تال میل ہونا چاہئے وہ موجودہ وقت میں ٹھیک ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف تشدد کی خبروں پر، انہوں نے کہا کہ امن و امان کو سنبھالنا ریاستوں کا کام ہے۔

بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو کلین چٹ دینے والی ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ یہ درخواست ذکیہ جعفری کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے ایس آئی ٹی کی جانچ رپورٹ کو درست مان لیا ہے۔ ذکیہ جعفری سابق رکن اسمبلی احسن جعفری کی اہلیہ ہیں۔ جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے یہ فیصلہ دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN