اردو
हिन्दी
جولائی 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تیستا،سری کمار،سنجیو بھٹ پرجعلسازی،جھوٹ گڑھنے اور مجرمانہ سازش رچنے کی ایف آئی آر درج

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تیستا،سری کمار،سنجیو بھٹ پرجعلسازی،جھوٹ گڑھنے اور مجرمانہ سازش رچنے کی ایف آئی آر درج
99
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

احمد آباد :(ایجنسی)

گجرات فسادات پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریٹائرڈ ڈی جی پی آر بی سری کمار، سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ اور کارکن تیستا سیتلواڑ کے خلاف ایک تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں درج ’جرائم کے واقعات‘ کی مدت یکم جنوری 2002 سے 25 جون 2022 تک ہے۔

سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو ایس آئی ٹی کے ذریعہ کلین چٹ کو برقرار رکھنے کے ایک دن بعد، احمد آباد ڈی ٹیکشن آف کرائم برانچ (ڈی سی بی) نے ریاست کے ریٹائرڈ ڈی جی پی آر بی سری کمار کو گرفتار کر لیا۔ سری کمار کے کردار پر سوال اٹھائے گئے تھے۔ درخواست گزار ذکیہ جعفری کی حمایت کرنے والی ممبئی کی کارکن تیستا سیتلواڑ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ایس آئی ٹی کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران، یہ پتہ چلا ہے کہ سنجیو بھٹ، آر بی سری کمار، تیستا سیتلواڑ اور دیگر نے نقصان پہنچانے کے ارادے سے بے قصور افراد کے خلاف دفعہ211 کے تحت جھوٹی اور بدنیتی پر مبنی مجرمانہ کارروائی شروع کی تھی جو کہ قابل سزا فعل ہے۔ سنجیو بھٹ اور آر بی سری کمار نے کئی لوگوں کو فریم کرنے کی نیت سے جھوٹے ریکارڈ بنائے تھے جس کے لیے وہ آئی پی سی کی دفعہ 218 کے تحت قصوروار ہیں۔

اس وقت کے ڈی آئی جی سنجیو بھٹ کے کردار کے بارے میں ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 30 دسمبر 2011 کو ناناوتی-مہتا انکوائری کمیشن کے سکریٹری کو ایک خط بھیجا تھا، جو 28 فروری 2002 کو ایک فیکس پیغام کی کاپی تھی۔ اس کے لیے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے اپنے دستخط کے ساتھ دو الگ الگ افسران کو بھیجا تھا۔ جب کہ آر بی سری کمار کے کردار کے بارے میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کمیشن کے سامنے داخل اپنے پہلے دو حلف ناموں میں ریاستی حکومت کے خلاف کوئی الزام نہیں لگایا تھا، لیکن تیسرے حلف نامہ میں 9 اپریل 2005 سے الزامات لگانا شروع کر دیے تھے۔

60 سالہ سیتلواڑ نے دعویٰ کیا کہ انہیں لینے والی پولیس ٹیم نے ان کے گھر کے اندر گھس کر مارپیٹ کی تھی، لیکن افسران نے اس سے انکار کردیاہے۔ دو جیپوں میں آئی گجرات ٹیم نے کہاکہ انہیں پوچھ گچھ کے لئے احمد آباد لے جایاجارہا ہے۔

تیستا سیتلواڑ کے شوہر جاوید آنند نے کہا،’ہفتے کی صبح، ہمیں نوئیڈا میں CISF ہیڈکوارٹر سے دفتر میں ایک کال موصول ہوئی، جس میں پوچھا گیا کہ تیستا کی سیکورٹی کس کی ہے۔ اس کے پاس پہلے سی آئی ایس ایف کی سیکورٹی تھی، جسے واپس لے لیا گیا ہے اور اب اسے ممبئی پولیس کی سیکورٹی حاصل ہے۔ بعد میں اسی سڑک پر رہنے والے نارائن رانے کے سیکورٹی اہلکار یہ پوچھنے آئے کہ کیا تیستا گھر پر ہے؟ بعد میں، 3.45 بجے، پولیس کی ایک ٹیم ان کو پکڑنے آئی۔ ٹیم نے کہا کہ ان کے پاس وارنٹ ہیں اور انہوں نے ہمیں صرف ایف آئی آر دکھائی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN