اردو
हिन्दी
جولائی 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

محمد زبیر کی گرفتاری امتیازی سلوک پر مبنی کارروائی،مولانا محمودمدنی کا وزیر داخلہ کو مکتوب

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
محمد زبیر کی گرفتاری امتیازی سلوک پر مبنی کارروائی،مولانا محمودمدنی کا وزیر داخلہ کو مکتوب
93
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(پریس ریلیز)

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے آلٹ نیوز کے کو فائونڈر محمد زبیر کی گرفتاری کے پس پشت منشا پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ دہلی پولیس کی یہ کارروائی سچائی پر حملہ اورامتیازی سلوک پر مبنی ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ آلٹ نیوز کا کام جھوٹی اور فیک انفارمیشن کے پھیلائو کے دور میں سچائی کو چھانٹ پھٹک کر پیش کرنا ہے ، جو درحقیقت ملک کی بہت بڑی خدمت ہے ۔ ہمارا یہ بہت ہی تلخ تجربہ رہا ہے کہ جھوٹی خبروں نے ہمارے معاشرے کی ہم آہنگی کو کافی متاثر کیا ہے اور ان کے درمیا ن بارہا دراڑ پیدا کرکے عداوت کی فضا قائم کی ہے ۔اس لیے جو بھی ادارہ اس طرح کا عمل انجام دیتا ہے ، اس کا استقبال ہو نا چاہیے ۔

اس سلسلے میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی نے وزیر داخلہ کو ایک مکتوب بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’’ مجھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفریق پر مبنی کارروائی سے شکایت ہے :ایک طرف کھلے عام نفرت انگیز تقاریر کرنے والے اور نسل کشی کی کال دینے والے آزاد گھوم رہے ہیں تو دوسری طرف نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنے میں انتھک محنت کرنے والے صحافیوں کو منظم طریقے سے ہراساں اور ڈرایا جا رہا ہے۔ ‘‘

’’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جن لوگوں پر دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے، قانون کی دفعات کے مطابق ان سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے، تاہم اس سلسلے میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو نا چاہیے،موجودہ معاملے میں ہم واضح امتیازی سلوک کا مشاہدہ کرتے ہیں، جن پر روک لگانے کی آپ کی آئینی ذمہ داری ہے۔ہمیں امید ہے کہ آنجناب اس معاملے میں انصاف کا معاملہ کریں گے ۔‘‘

مولانا مدنی نے کہا کہ ملک کے انصاف پسند افراد یہ محسوس کرنے میں حق بجانب ہیں کہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے افراد اب تک گرفتار نہیں ہوئے، ایسا لگتا ہے کہ پولیس ان کو گرفتار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ، جو انتہائی افسوس ناک اور دل آزاری میں اضافہ کرنے والا عمل ہے ۔اس لیے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکار منصفانہ کارروائی کو عمل میں لائے اور ملک کے وقار وسالمیت اور بین الاقوامی معاہدوں و اقرارناموں کی قدر کرے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN