اردو
हिन्दी
مئی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلمانوں کو اوقات بتادی جاے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات
A A
0
مسلمانوں کو اوقات بتادی جاے
161
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:شکیل رشید

بلقیس بانو کے مجرموں کی ’رہائی‘ کا ایک پہلو یہ بھی ہے۔ جی ہاں! اس ملک میں ایک عرصے سے کوشش یہی کی جارہی ہے کہ مسلمانو ں کو ان کی اوقات بتادی جائے۔ مطلب یہ کہ انہیں یہ بتا دیاجائے کہ سماج میں ان کی حقیقی جگہ دوسروں کے قدموں کے پاس بیٹھنا ہے۔ یہ دوسرے کون ہیں؟ یہ وہی ہیں جو بلقیس بانو کا او رنہ جانے کتنی ہی خواتین کا ریپ کرتے ہیں، اور آرام کے ساتھ معافی پاکر جیل سے باہر آجاتے ہیں، یا پھول سے لاددئیے جاتے ہیں،  مٹھائیاں کھاتے اور کھلاتے ہیں ۔ اور ’سنسکاری‘ کہے جاتے ہیں۔ ’سنسکاری‘ کا مطلب ’بااخلاق ہوتا ہے! جی ! یہ جو یرقانی ہیں، ان کی لغت میں زانی، قاتل اور لٹیرے بااخلاق کہے جاتے ہیں۔ وہ جو ’ماب لنچنگ‘ کرتے ہیں، وہ بھی ان کے یہاں ’بااخلاق‘ یعنی ’سنسکاری‘ ہیں۔ اب یہی دیکھئے کہ دادری میں محمد اخلاق کی( جس کا ایک بیٹا فوجی ہے اور رات دن بھارتیوں کی زندگیاں بچانے کےلیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتا ہے) ’ماب لنچنگ‘ کرنے والے ایک مجرم روی عرف رابن کی موت کے بعد اس کی لاش کو ترنگے سے لپیٹا گیا تھا! جی ہاں ! یہ ہر اس شخص کو، جس نے کسی غیر۔۔۔۔مطلب کسی مسلمان یا دلت کی۔۔۔’ماب لنچنگ‘ کی ہو، اسے ’قوم پرست‘ سمجھتے اور کہتے ہیں۔

گویا یہ کہ اس ملک میں ۲۰۱۴ کے بعد سے، مودی سرکار کا قیام ہوتے ہی جو ’ماب لنچنگ‘ کا سلسلہ شروع ہوا ہے، اس میں شریک تمام کے تمام افراد ’قوم پرست‘ ہیں، مجرم نہیں ہیں۔ یاد ہے نہ جھارکھنڈ میں ’ماب لنچنگ‘ کرنے والوں کو ایک بھاجپائی  سیاست داں جینت سنہا نے جو یشونت سنہا کے صاحب زادے ہیں ہار پھول پہنائے تھے، راجستھان میں افرازل کو لائیو زندہ جلانے والے شنبھویادو کی حمایت میں ترنگا یاترا نکالی گئی تھی، ان کے یہاں ہر وہ شخص جس نے فسادات کے دوران کسی غیر کی جان لی ہو، اس کو اجاڑا ہو، اس کے گھر کو دکان کو پھونکا ہو، وہ سب کے سب ’سنسکاری‘ ہیں، ’بااخلاق‘ ہیں، اور ’قوم پرست‘ ہیں۔ اور آج اس ملک پر ’سنسکاریوں‘ ، ’بااخلاق لوگوں‘ اور ’قوم پرستوں‘ ہی کا راج ہے، اسی لیے تو ساری دنیا  میں بھارت کے ڈنکے بج رہے ہیں۔ ہاں! یہ تو بھول ہی گیا کہ وہ بھی جو غیروں کے مذہب اور مذہبی شخصیات کی توہین کریں، وہ تو ان کے یہاں پوجے جاتے ہیں۔ دیکھ ہی لیں کہ نوپور شرما پر کتنی نکتہ چینی کی گئی، گرفتاری کےلیے کیسے کیسے لوگوں نے آواز اُٹھائی، ایف آئی آر درج کروائیں اور مظاہرے کیے، لیکن وہ آزاد کی آزاد ہے۔ کیوں؟ اس لیے کہ وہ ان کےلیے ’قابل تعظیم‘ ہے۔ وہ سب جیسے کہ شکن پوجا اور یتی نرسنگھا نند وغیرہ سب کے سب ’قابل تعظیم‘ ہیں۔ یہ سب یرقانی ٹولی کے صف اول کے ’لڑاکا‘ ہیں۔

یہ اس ملک میں ہندوئوں کو آسمان کی بلندیوں تک لے جانے کی لڑائی لڑرہے ہیں کیو ںکہ ان کے بقول آج تک ۸۰ فیصد ہونے کے باوجود ہندوئوں کے ساتھ ’جبر‘ اور ’ناانصافی‘ ہوتی آئی ہے۔ بھلے ہی انہو ںنے بابری مسجد پر قبضہ کرلیا ہو، اس کی جگہ رام مندر بنارہے ہوں، بھلے ہی مسجدوں کے میناروں سے لائوڈ اسپیکر ہٹوادئیے اور فجر کی اذانیں بند کرادی ہوں، مگر یہ سب ’مظلوم‘ ہیں ۔۔۔۔اب یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو، دلتوں اور پچھڑوں کو ان کی صحیح جگہ پر لا کر بٹھادیاجائے، انہیں ان کی ’اوقات‘ بتادی جائے۔۔۔بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی اسی لیے کی گئی ہے۔ یہ بتانا ہے کہ ’تم کچھ نہیں ہو، ہم ہی ہم ہیں‘ اور ہم جو چاہیں گے ویسا ہی ہوگا۔ گویا یہ بھگوان بنے بیٹھے ہیں،تکبران کے سروں پر چڑھ گیا ہے۔ احمد فراز کا ایک شعر ان کی نذر ہے ؎میں آج زد پہ اگر ہوں تو خوش گمان نہ ہو چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مذہبیات

جب مسجد اور تعلیمی ادارے کے درمیان جھگڑے کی تاریکی چھٹی

22 اگست
مذہبیات

ڈپریشن :قرآنی علاج

09 جولائی
مذہبیات

_یہودی قیادت سے معزول__

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN