اسلام آباد۔ پاکستان کی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تقریباً ایک درجن لیڈران کے خلاف توڑ پھوڑ اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے کو لیکر کارروائی کی ہے۔ پولیس نے اتوار کے روز عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے کیونکہ وہ بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کے احاطے کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے میں ملوث تھے۔ عمران خان توشہ خانہ کیس کی انتہائی منتظر سماعت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد آئے تھے جب اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ان کے حامیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔








