غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت تشکیل کردہ ایک ٹریبونل نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کو غیر قانونی ایسوسی ایشن قرار دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ مرکزی حکومت نے PFI کو غیر قانونی تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر 5 سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔
گزشتہ سال 27 ستمبر کو مرکزی حکومت نے پی ایف آئیپر پابندی عائد کی تھی۔ کیس سے وابستہ وکلاء نے تصدیق کی کہ دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس دنیش کمار شرما، جو ٹریبونل کی سربراہی کر رہے ہیں، نے اپنے فیصلے میں تنظیم پر پابندی کی تصدیق کی ہے۔
پی ایف آئی کے ساتھ اس سے منسلک تنظیموں پر بھی یہ فیصلہ لاگو ہوگا بشمول ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن (RIF)، کیمپس فرنٹ آف انڈیا (CFI)، آل انڈیا امامس کونسل (AIIC)، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (NCHRO)، نیشنل ویمنس فرنٹ۔ ، جونیئر فرنٹ، ایمپاور انڈیا فاؤنڈیشن اور ری ہیب فاؤنڈیشن، کیرالہ شامل تھے۔ نیشنل ویمنس فرنٹ کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ کارتک وینو نے کہا کہ ٹریبونل نے تمام آٹھ تنظیموں پر پابندی کی تصدیق کر دی ہے۔








