اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے نمائندوں کے مطابق جیل حکام کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد تقریباً 2,000 فلسطینی اسیران کل جمعرات کو کھلی بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔
زیر حراست افراد کے نمائندوں نے ایک بیان میں کہا کہ "جب دشمن نے سوچا کہ وہ ہمارے حقوق اور وقار کو پامال کر سکتا ہے اور تمام اندرونی اور بیرونی سطح پر اسرائیلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور وزیرِ خزانہ بزلئیل سموٹریچ کولگام ڈالنے کی کوششیں ناکام رہیں تو ہم نے خدا کی مدد اور نصرت سے اپنی کھلی ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا”۔
بن گویر کی وزارت جیلوں اور حراستی مراکز کی بھی ذمہ دار ہے۔ اسرائیل کی دو درجن جیلوں میں 170 بچے اور 29 خواتین سمیت تقریباً 4,800 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔








