وزیر خزانہ کیلاش گہلوت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے دہلی کے لئے 78,800 کروڑ کا بجٹ کیلاش گہلوت نے اعلان کیا کہ اس سال سب سے زیادہ 16575 کروڑ کا بجٹ تعلیم کو دیا گیا یعنی بجٹ کا کل 21 فیصد تعلیم کے نام پر ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 12 نئے اپلائیڈ لرننگ اسکول شروع کیے جائیں گے جن میں نویں جماعت سے داخلہ لیا جا سکے گا۔ تمام اساتذہ، پرنسپلز، وائس پرنسپلز اور دیگر تدریسی عملے کو نئے ٹیبلٹس دیئے جائیں گے۔ 37 ڈاکٹر امبیڈکر ایکسی لینس اسکولوں کو دہلی بورڈ آف اسکولس سے الحاق کیا جائے گا۔ ڈاکٹر۔ امبیڈکر ایکسی لینس اسکول کے بچوں کو فرانسیسی، جرمن اور جاپانی زبانیں سکھائی جائیں گی کیا
انہوں نے کہا کہ دہلی کا تعلیمی ماڈل اسکول کی عمارتوں اور اچھے نمبروں سے بہت آگے ہے اور کووڈ کے بعد 23-2022 کا پہلا تعلیمی سیشن معمول کے مطابق چلا۔ صفائی کے تعلق سے انہوں نے اعلان کیا کہ ایم سی ڈی کے ساتھ دو سال میں کچرے کے تینوں پہاڑوں کو ختم کر دیئے جائیں گ








