اتر پردیش کے مافیا ڈان عتیق احمد کا قافلہ پیر کی صبح مدھیہ پردیش کی سرحد میں داخل ہوتے ہوئے شیو پوری کے رام نگر ٹول پلازہ سے گزرا۔ یہاں صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب عتیق احمد کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان وین سے واش روم تک لایا گیا۔ اس دوران عتیق نے اپنی مونچھوں پر تاؤدیا اور پہلے کچھ کہنے سے انکار کردیا۔ لیکن جب ان سے دوبارہ پوچھا گیا کہ جس قسم کی خبریں چل رہی ہیں، کیا آپ خوفزدہ ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔ اس کے بعد مصافحہ کرتا ہوا وین کی طرف بڑھ گیا۔
شیو پوری ضلع سے گزرنے والے گینگسٹر عتیق احمد کا قافلہ جیسے ہی وہاں کی کھرائی چیک پوسٹ سے گزرا تو اچانک ایک گائے عتیق احمد کی وین کے سامنے آگئی اور وین سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں گائے کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔ تاہم وین الٹنے سے بچ گئی۔ اس کے بعد پورے قافلے کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا اور پھر یہ قافلہ یوپی کے پریاگ راج کے لیے روانہ ہوا۔








