۔گودھرا، یکم اپریل گجرات کی ایک عدالت نے 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران کالول میں الگ الگ واقعات میں اقلیتی کمیونٹی کے 12 سے زیادہ افراد کی اجتماعی عصمت دری،قتل اور فساد کرنے کے الزام سے تمام 26 افراد کو ثبوت کی کمی کی بنا پر بری کر دیا۔ملزمین کا تعلق اکثریتی کمیونٹی سے ہے
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ک کل 39 ملزمان میں سے 13 کی موت کیس کے زیر التوا ہونے کے دوران ہوئی اور ان کے خلاف ٹرائل ختم کر دیا گیا۔۔ ملزموں کے خلاف 2 مارچ 2002 کو کالول پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج لیلا بھائی چوڈاسما کی عدالت نے جمعہ کو پنچ محل ضلع کے کالول میں 190 گواہوں اور 334 دستاویزی ثبوتوں کی جانچ کے باوجود استغاثہ کی طرف سے فراہم کردہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا۔ نتیجے کے طور پر، عدالت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ثبوت استغاثہ کی دلیل کی حمایت نہیں کرتےہیں ۔
ملزمین مبینہ طور پر اس ہجوم کا حصہ تھے جس نے 27 فروری کو گودھرا میں سابرمتی ٹرین جلانے کے واقعہ کے بعد ‘بند’ کی کال کے دوران یکم مارچ 2002 کو فرقہ وارانہ فسادات میں حصہ لیا تھا۔ملزموں کے خلاف کالول پولیس اسٹیشن میں 2 مارچ کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔








