پٹنہ: مغربی بنگال پولیس نے رام نومی جلوس کے دوران تشدد کے سلسلے میں ایک 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک ویڈیو میں بندوق کے ساتھ نظر آنے والے سمیت شا کو آج بہار کے مونگیر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شا نے رام نومی جلوس کے دوران ہتھیار لے جانے کا اعتراف کیا ہے۔
مونگیر کے ایس پی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ مغربی بنگال پولیس ٹرانزٹ ریمانڈ گے گی اس سے پہلے سمیت کا میڈیکل کرایا جاۓ گا
این ڈی ٹی وی کے مطابق بی جے پی پر ہاوڑہ میں فرقہ وارانہ تشدد کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے ترنمول کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے مذہبی جلوس کا ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بی جے پی پر ہاوڑہ میں فرقہ وارانہ تشدد کی سازش کا الزام لگایا۔ جس میں سمیت شا کو بندوق اٹھائے دیکھا گیا تھا۔
رام نومی ریلیوں کے دوران ہگلی اور ہاوڑہ میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔ تشدد کے دوران کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ جبکہ پولیس کی کچھ گاڑیوں سمیت کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔ یہاں تک کہ بنگال حکومت کو متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنا پڑا اور تشدد سے متاثرہ اضلاع میں امتناعی احکامات نافذ کردیئے گئے۔








