نئی دہلی (آر کے بیورو) رام نومی پر فساد منظم تھے یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی،ہتھیباروں کے ساتھ جلوس نکالنے کا ٹرینڈ نیا ہے جس کے سماج پر مضر اثرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیےیہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ان کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے،اور کس کو سیاسی فایدہ پہنچتا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کی ماہانہ پریس کانفرس کے دوران نائب امیر جماعت انجینیر محمد سلیم نے کیا ۔
جے پور بم بلاسٹ میں آۓ فیصلہ کو سراہتے ہوۓ سرکارسے مطالبہ کیا کہ ان بے گناہوں کو جیل میں بغیر قصور رکھنے کا معاوضہ دیا جاۓ ۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ہی انصاف کی امید ہے۔،نائب امیر جماعت نے میڈیا ون چینل کے تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ سرکار کے کام کاج پر تنقید جمہوریت کا لازمی تقاضہ ہے اور سرکار مخالف تنقید کو دیش مخالف نہیں کہا جاسکتا۔
جماعت اسلامی نے اڈانی کے ایشو کو اٹھاتے ہوۓ سوال گیا کہ سرکار کو معاملہ کی تحقیقات کرانے میں آخر دقت کیا ہے،اپوزیشن کے مطالبہ کی تائید کرتے ہوۓ جماعت اسلامی نے کہا کہ مرکزی حکومت فوری طور پر جے پی سی تشکیل دے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔








