سعودی عرب کے سینیئر علما نے ایک سرکردہ عالم دین کی طرف سے نئے اسلامی فقہ کی تدوین کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
سوموارکے روز سعودی عرب میں سینیئر علماء کی کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ ایک نئے اسلامی فقہ کے قیام کا مطالبہ میں معروضی حالات کے مطابق نہیں اور اس میں حقیقت پسندی کا فقدان ہے۔ڈ
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سلسلے میں علماء نے کہا کہ اسلامی فقہ اپنے فقہی مکاتب فکر اور مختلف فقہوں کے ساتھ جدید زندگی کے تمام تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اورسماجی اور دینی ضروریات کے لحاظ سے اسلامی قانون سے ہم آہنگ ہے۔ اس کا ثبوت علمی اداروں اور فقہی کونسلوں سے ملتا ہے جو ان فہقوں پر عمل کرتے ہیں۔ موجودہ مروجہ فقہ اجتماعی اجتہاد ہی کا ایک نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مسلمانوں پر خدا کی نعمتوں میں سے ان اداروں اور اکیڈمیوں کے ذریعے اجتماعی اجتہاد کی سہولت بھی ایک نعمت ہے جو معاشرے کی ضروریات اور اس کی علمی، سماجی اور اقتصادی ترقیوں کے ساتھ مثبت طور پر تعامل کرتے ہیں اورمختلف علمی اور تحقیقی اداروں کی طرف سے سینکڑوں فیصلوں کے ذریعے جاری کیے گئے ہیں۔(سورس: العربیہ )








