اردو
हिन्दी
اگست 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملیانہ فساد،جے پور بم بلاسٹ کیس:دوفیصلے دو سیا سی ردعمل

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
194
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ایم کے وینو

زمانہ ملیانہ قتل عام کے بارے میں ‘پیٹریاٹ’ اخبار کے لیے تحریر کی گئی میری رپورٹ مجھے بخوبی یاد ہے۔ مئی 1987 میں میرٹھ کے باہر ملیانہ نامی ایک گاؤں کو ایک ہجوم ، جس کے ساتھ اتر پردیش پی اے سی کے اہلکار بھی تھے،نے گھیر لیا تھا۔ ہجوم اور مبینہ طور پر پی اے سی کے اہلکاروں نے 68 گاؤں والوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، ہلاک ہونے والے تقریباً تمام افرادمسلمان تھے۔ان دنوں نجی ٹی وی چینل نہیں تھے۔ اس خوفناک شام  کو، جسوندر سنگھ، جو اس وقت بی بی سی کے ایک نڈر نامہ نگار تھے اور میں میرٹھ میں ہی تھے۔ ہم دہلی واپس جا رہے تھے جب ہمیں ملیانہ فائرنگ کے بارے میں پتہ چلا۔ ہم اسکوٹر پر سوار ہوئے اور گاؤں پہنچے۔ آدھی رات کے قریب  بی بی سی نے یہ خبر بریک کی تھی
ملیانہ کی ہولناک یادیں اس ہفتے اس وقت تازہ ہوگئیں جب گزشتہ دنوں میرٹھ کی ایک ضلع عدالت نے قتل عام کے تمام 41 ملزمان کو بری کردیا اس دردناک واقعے کے تقریباً 36 سال بعد عدالت نے شواہد کے فقدان کا حوالہ دیتے ہوئے تمام 41 ملزمان کو بری کردیا،کیا قانون اسی طرح کام کرتا ہے؟
ملیانہ کے مسلمان خراب جانچ  اور استغاثہ، جس کی وجہ سے سزا نہیں سنائی گئی، کو لے کر ناراض ہیں۔ متاثرین کے اہل خانہ اپیل کی تیاری کر رہے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، استغاثہ مقدمے کی سماعت کے دوران پوسٹ مارٹم کی اصل رپورٹ بھی پیش نہیں کر سکا تھا
اخبارکی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف تفتیشی افسر سے بھی جرح نہیں کی گئی تھی جو کہ سب سے بنیادی طریقہ کار ہے۔ قتل عام کے ایک اہم گواہ نے کہا کہ اسے ووٹر لسٹ سے بے ترتیب طریقے سے کچھ لوگوں کے نام دینے کو کہا گیا تھا۔ تعجب کی بات نہیں کہ ضلع عدالت نے معاملے کوخارج کر دیا۔
اتفاق سے ملیانہ کا یہ  فیصلہ راجستھان ہائی کورٹ کے ذریعے  2008 کے جئے  پور بم دھماکوں ‘ناقص’ تفتیش کے لیے پولیس کے خلاف سخت تنقید کرتے ہوئے  ملزمین کی سزا کو منسوخ کرنے کے چند دنوں بعد آیا تھا۔ ان دھماکوں میں 71 افراد ہلاک ہوئے تھے
ہائی کورٹ نے ان چاروں افراد کو بری کر دیا، جنہیں 2019 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے مزید کہا کہ ‘وہ جرم کی سنگینی  سے آگاہ ہے، لیکن کسی بھی سنگین تحقیقات اور قانون کے مطابق شواہد  کی عدم موجودگی میں محض شک یا اخلاقی بنیادوں پر سزا نہیں سنائی جا سکتی’۔عدالت کا کہناتھا کہ حقیقت میں جرم جتنا سنگین ہے،  اس کی تفتیش اتنی  ہی  سخت ہونی چاہیے
اتفاق سے ملیانہ کا یہ فیصلہ راجستھان ہائی کورٹ کے ذریعے 2008 کے جئے پور بم دھماکوں ‘ناقص’ تفتیش کے لیے پولیس کے خلاف سخت تنقید کرتے ہوئے ملزمین کی سزا کو منسوخ کرنے کے چند دنوں بعد آیا تھا۔ ان دھماکوں میں 71 افراد ہلاک ہوئےتھے
ذکر ہے کہ ملیانہ اور جئے پور معاملے میں آئے دونوں فیصلے ناقص اور سخت تفتیش اور مجرمانہ تفتیشی نظام میں جوابدہی کی کمی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
تاہم ان دونوں فیصلوں پر سرکاری ردعمل میں فرق قابل توجہ ہے۔
جے پور دھماکہ کیس میں جو کچھ نظر آرہا ہے، اس کی وجہ بڑی حد تک سیاسی ہے کیونکہ ہر پارٹی دہشت گردی کے خلاف سخت نظر آنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کے ساتھ ساتھ راجستھان کی کانگریس حکومت نے بھی ناقص تفتیش اور ملزمین کو بری کرنے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ریاستی حکومت نے اپنے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو برطرف کر دیا ہے۔ اس نے بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس عمل میں اس بات پر بہت کم توجہ دی گئی کہ کیس کے کچھ ملزمان کو غلط طریقہ سے سزا دی گئی۔
آخر کار، ہائی کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ ’گمبھیر جانچ کی کمی ‘ تھی اور محض شک کی بنیاد پر ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ اس لیے واقعی میں دوبارہ ایک گمبھیر جانچ کی ضرورت ہے۔ اس طرح حکومت اور اس کے پراسیکیوٹرز اپنی ساکھ دوبارہ قائم کر سکتے ہیںجئے پور دھماکہ کیس پر راجستھان حکومت کے ردعمل کے مقابلے میں ملیانہ کے فیصلے کو لے کراتر پردیش کی بی جے پی حکومت کی طرف سے بے حد پھیکا سا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جو اس کے بارے میں اب تک خاموش ہے
دوسری بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی اس پر زیادہ بات نہیں کی ہے۔ ہماری سیاسی جماعتوں کو ملیانہ کیس کے ملزمان کو بری کیے جانے کے چونکا دینے والے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا شاید ہی کوئی بڑا فائدہ نظر آیا ہو۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا معاشرہ اور سیاست اخلاقی طور پر کس قدر دیوالیہ ہو چکے ہیں

( شکریہ دی وائر)

یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN