عتیق احمد اور اشرف کو پریاگ راج میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ پریاگ راج میڈیکل کالج کے قریب پیش آیا۔ معلومات کے مطابق دونوں کو 10 سے زیادہ گولیاں لگی ہیں، اس معاملے میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ عتیق اور اشرف کو میڈیکل کے لیے لے جایا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دو روز قبل ان کا بیٹا اسد ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔
– ستیہ ہندی کے مطابق اس قتل کی سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ پولیس والوں میں گھرے عتیق اور اشرف کو گولی مار دی جاتی ہے اور پولیس والے ایک بھی گولی نہیں چلاتے ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی صاف نظر آرہا ہے جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت دونوں کو میڈیکل کے لیے لے جایا جارہا تھا۔ دونوں کی لاشوں کو میڈیکل کالج کے اندر لے جایا گیا ہے۔ اس موقع پر جئے شری رام کے نعرے بھی لگائے گئے۔یہ حملہ پریاگ راج کے کولون اسپتال کے قریب اس وقت ہوا جب پولیس ٹیم عتیق اور اس کے بھائی اشرف احمد کو چیک اپ کے لیے لے جا رہی تھی، اسی دوران اچانک تین سے چار حملہ آور درمیان میں آگئے اور انہوں نے تابڑتوڑ گولیاں چلائیں ۔








